| 81223 | طلاق کے احکام | ظہار )بیوی کو ماں یا بہن کے ساتھ تشبیہ دینے( کے احکام |
سوال
میرا سوال یہ ہے کہ جس طرح انٹرنیٹ پر مویز میں سیکسی ممی یا سیکسی ڈیڈی کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے ،ایک دوسرے کو شہوت دلانے کے لیے اور آپس میں انکا کوئی بھی تعلق نہیں ہوتا ۔میں نے اپنی بیوی کو سیکس ممی بولا ہے یا اسے بے بی کہتا ہوں پیار سے تو کیا ظہار ہو گیا ہے ؟ دوسرا میری نیت میں بھی اسی مویز کی طرف اشارہ تھا اور کوئی نیت نہیں تھی۔ اس کے بعد ہم کئی بار ملے ہم نے بوس و کنار کیا، لیکن جماع نہیں کیا ،کیونکہ ہمارا صرف نکاح ہؤا ہے ۔ مجھے ڈر ہے کہ کہیں ہمارے قریب آنے کی وجہ سے حمل نہ ٹھہرا ہو جس کے امکان بہت کم ہونے کے ہیں، لیکن اگر ہو جائے تو کیا حکم ہے اس صورت میں ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ان الفاظ سےظہارنہیں ہوا،البتہ ان الفاظ کااستعمال مغربی تہذیب کاعکاس ہونے کی وجہ سےناجائز ہے،جب آپ کا اس لڑکی کے ساتھ باقاعدہ نکاح ہوچکا ہے تو یہ حمل ثابت النسب ہوگا ،لیکن رخصتی سے پہلے اس طرح کی ملاقاتیں اسلامی معاشرتی اقدار اور شرافت کے خلاف سمجھی جاتی ہیں،اس لیےکہ یہ اپنی عزت خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے،اس لیےاس سےاحتراز کیاجائےاورکوشش کی جائے کہ جب نکاح ہوگیا ہےتو جلد سے جلد رخصتی کا بندوبست ہوجائے۔
حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔
نواب الدین
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
۱۸صفر۱۴۴۴ھظہار
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | نواب الدین | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


