| 81038 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
دوسرا سوال یہ ہے کہ ایک فریق نے قل خوانی کرائی ہے، اس پر آنے والے اخراجات فریقین سے وصول کرنے کا حقدار ہے یا نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
قل خوانی یا قرآن خوانی میت کے حقوقِ واجبہ میں سے نہیں ہے، بلکہ فقہائے کرام رحمہم اللہ نے سنت سے ثابت نہ ہونے کی وجہ سے اس کو بدعت قرار دیا ہے۔ اس لیے اگر اس فریق نے دیگرورثاء کی رضامندی کے بغیر صرف اپنی حسبِ صواب دید قل خوانی کروائی ہے تو وہی اس کے اخراجات کا ذمہ دار ہوگا، اس کو دیگر ورثاء سے ان اخراجات کی رقم وصول کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔
حوالہ جات
۔۔۔
محمد نعمان خالد
دارالافتاء جامعة الرشیدکراچی
28/محرم الحرام 1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد نعمان خالد | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


