03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نماز میں توجہ قائم رکھنے کے لیے آنکھیں بند کر کے نماز پڑھنے کا حکم
80414نماز کا بیاننماز کی سنتیں،آداب اورپڑھنے کا طریقہ

سوال

نماز پڑھتے وقت اکثر نماز سے توجہ ہٹ جاتی ہے۔ کیا نماز میں توجہ کی نیت سے آنکھیں بند کر کے نماز پڑھنا جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

آنکھیں بند کرکے نماز پڑھنا مکروہِ تنزیہی ہے،البتہ اگر آنکھیں بند کرلینے سے خشوع اور عاجزی زیادہ ہوتی ہے تو مکروہ نہیں، تاہم آنکھیں کھلی رکھ کر نماز پڑھنا زیادہ بہتر ہے، کیوں کہ (حالتِ قیام میں) سجدہ کی جگہ کو دیکھنا مسنون ہے اور آنکھیں بند کرنے سے یہ سنت ترک ہوجاتی ہے۔

حوالہ جات

"ويكره أن يغمض عينيه في الصلاة؛ لما روي عن النبي - صلى الله عليه وسلم - أنه نهى عن تغميض العين في الصلاة؛ ولأن السنة أن يرمي ببصره إلى موضع سجوده وفي التغميض ترك هذه السنة؛ ولأن كل عضو وطرف ذو حظ من هذه العبادة فكذا العين، ولا يروح في الصلاة لما فيه من ترك سنة وضع اليد وترك الخشوع"

احمد الر حمٰن

دار الافتاء، جامعۃ الرشید کراچی

27/ذوالقعدہ/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احمد الرحمن بن محمد مستمر خان

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب