03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
فری لانسنگ  کےدوران عیسائیت سےمتعلق ویڈیوزبنانا
82253جائز و ناجائزامور کا بیانخریدو فروخت اور کمائی کے متفرق مسائل

سوال

سوال:السلام علیکم !میں  ویڈیو ایڈیر ہوں، آن لائن فری لانسنگ کرتا ہوں ،مجھے عیسائی عقیدہ رکھنے والوں کے لیے یعنی عیسائیت پر ویڈیوز بنانے کا پروجیکٹ ملا ہوا ہے ویڈیو کا وائس مجھے کلائنٹ بھیجتا ہے، اس وائس میں جو چیزیں اسلامی تعلیمات کے خلاف ہوتی ہیں، میں ان  کو حذف کر دیتا ہوں جیسے نعوذ باللہ عیسی علیہ السلام کی الوہیت وغیرہ ۔کیا میرا ایسی ویڈیوز بنانا اور ان سے کمائی کرنا شرعی طور پر درست ہے یا نہیں ؟

 

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

عیسائیت پرویڈیوز کاپروجیکٹ بناناشرعادرست نہیں،کیونکہ اگرچہ آپ اسلامی تعلیمات کاخیال رکھتےہوں،لیکن چونکہ آج کل عیسائی مذہب مکمل طورپر تحریف شدہ ہے،لہذااس کی  ویڈیوبنانےمیں اسلام کےعلاوہ دیگر باطل مذاہب کی ترویج میں تعاون کاعنصر بہرحال شامل ہے،اس لیےاس طرح کی ویڈیوزبناناجائزنہیں ہوگا،کوشش کریں کہ اس  کےعلاوہ جائز کام  تلاش کریں۔

صورت مسئولہ میں اس طرح کےپروجیکٹ پرکام کرناجائزنہیں ہوگااوران سےحاصل ہونےوالی کمائی بھی حلال نہ ہوگی،لہذا کوئی دوسراجائزکام تلاش کریں۔

حوالہ جات

قال اللہ تعالی فی سورۃ المائدۃ : آیت 2:وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ (2)

"تفسير ابن كثير"2 /  12:وقوله: { وتعاونوا على البر والتقوى ولا تعاونوا على الإثم والعدوان } يأمر تعالى عباده المؤمنين بالمعاونة على فعل الخيرات، وهو البر، وترك المنكرات وهو التقوى، وينهاهم عن التناصر على الباطل والتعاون على المآثم والمحارم۔

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

03/جمادی  الثانیہ     1445ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب