03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
چکی والے والے کا بطورِ اجرت پیسے اور گندم دونوں لینا
81274جائز و ناجائزامور کا بیانخریدو فروخت اور کمائی کے متفرق مسائل

سوال

چکی والا لوگوں کو گندم پیس کر دیتا ہے اور لوگوں کی دی ہوئی گندم سے تھوڑا تقریبا آدھا کلو گندم بھی نکال لیتا ہے جس کا عرف بنا ہوا ہے،یعنی پیسنے کی الگ سے مزدوری لینے کے باوجود گندم بھی نکال لیتا ہے،تو کیا یہ گندم نکالنا اس کے لئے حلال ہوگا؟

تنقیح:سائل نے بتایا کہ یہ آدھا کلو گندم بھی بطورِ اجرت لینے کا معمول ہے،گندم دینے والے کو پتہ بھی ہوتا ہے اور وہ اس پر راضی بھی ہوتا ہے اور چکی والا یہ گندم بقیہ گندم پیسنے سے پہلے ہی الگ کرلیتا ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

چونکہ مذکورہ صورت میں گندم پیسنے کے نتیجے میں حاصل ہونے والے آٹے میں سے کچھ مقدار کو بطورِ اجرت لینے کی شرط نہیں ہوتی،بلکہ کچھ اجرت نقد کی صورت میں طے کی جاتی ہے اور کچھ گندم کی صورت میں جو پیسنے سے پہلے ہی الگ کرلی جاتی ہے،اس لئے اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

حوالہ جات

"الدر المختار " (6/ 56):

"(ولو) (دفع غزلا لآخر لينسجه له بنصفه) أي بنصف الغزل (أو استأجر بغلا ليحمل طعامه ببعضه أو ثورا ليطحن بره ببعض دقيقه) فسدت في الكل؛ لأنه استأجره بجزء من عمله، والأصل في ذلك نهيه - صلى الله عليه وسلم - عن قفيز الطحان وقدمناه في بيع الوفاء.

والحيلة أن يفرز الأجر أولا أو يسمي قفيزا بلا تعيين ثم يعطيه قفيزا منه فيجوز".

قال العلامة ابن عابدین رحمہ اللہ:" (قوله والحيلة أن يفرز الأجر أولا) أي ويسلمه إلى الأجير، فلو خلطه بعد وطحن الكل ثم أفرز الأجرة ورد الباقي جاز، ولا يكون في معنى قفيز الطحان إذ لم يستأجره أن يطحن بجزء منه أو بقفيز منه كما في المنح عن جواهر الفتاوى. قال الرملي: وبه علم بالأولى جواز ما يفعل في ديارنا من أخذ الأجرة من الحنطة والدراهم معا ولا شك في جوازه اهـ".

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

23/صفر 1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق غرفی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب