03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
میرٹ پر پاس ہونے کے باوجود سیٹ نہ ملنے کی صورت میں رشوت دینا
81505جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ

ایک لڑکی ہے جس نے اپنی محنت سے بارویں پاس کی اوریونیورسٹی کا ٹیسٹ میرٹ پرپاس کیا لیکن اس کو سیٹ صرف اس وجہ سے نہیں ملی کہ اس نے رشوت نہیں دی ،جبکہ اس کلاس کے نا اہل طلبہ نے رشوت دی اورآگے نکل گئے۔تو کیا اس صورت میں رشوت دینا جائزہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

رشوت دیناادرلینا بہر حال حرام ہے ، البتہ اگر اپنا جائز ثابت شدہ حق وصول کرنے کے لیے کچھ دینا پڑے تو دینے والے کو گناہ نہ ہو گا انشاء اللہ،تاہم رشوت لینا اس صورت میں بھی حرام ہوگی۔

مسئولہ صورت میں اگرواقعةً ٹیسٹ پاس کرنےاورمعیار پر پورا  اُترنے کے باوجود اپنے حق سے اس لڑکی کو محروم رکھا جارہاہواوراس سے رشوت طلب کی جارہی ہو اوررشوت کے علاوہ اس کا اورکوئی حل نہ ہو تو ایسی مجبوری میں اس لڑکی کےلئے رشوت دینا جائزہوگا،البتہ لینے والےکےلیےبدستوریہ رشوت حرام ہوگی ۔

حوالہ جات

عن عبدالله بن عمرو قال لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم الراشي والمرتشى. (سنن أبي داؤ: 148/2)

وفی اعلاء السنن:

 الرشوۃ ما یعطی لإبطال حق اولإحقاق حق لیتوصل بہ الی حق اولیدفع بہ عن نفسہ ظلمًا فلا بأس بہ.(ج۱۵، ص۴۰)۔

وفی البحر:

 بعد ما ظہر الفساد وتغیر أحوال القضاء والعمال حتی لا یقیموا الحق الا بالرشوۃ فیکون علی هذا التقدیر مصرہ اسہل لا ثبات حقوقہ.اھـ (ج۴، ص۲۲۹)

ومنها إذادفع الرشوة خوفا على نفسه أو ماله فهو حرام على الآخذ غير حرام على الدافع(البحر الرائق:285/6)

وأما إذا دفع الرشوة لدفع الضرر عن نفسه فجائز للدافع (فتح القدير:409/8)

إذا دفع الرشوة لدفع الجور عن نفسه أو أحد من أهل بيته لم يأثم (الهندية:403/4)

إذا دفع الرشوة خوفا على نفسه أوماله، فهو حرام على الآخذ غير حرام على الدافع (شرح المجلة:40/6)

سیدحکیم شاہ عفی عنہ

دارالافتاء جامعۃ الرشید

 ۳/١/١۴۴۵ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید حکیم شاہ

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب