| 83900 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
انشورنس اور جوبلی لائف انشورنس ورثہ میں کیسے تقسیم ہوگی؟
1۔انشورنس: مبلغ/1500000
2۔جوبلی لائف انشورنس: مبلغ/243000
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
انشورنس میں ملازم کی تنخواہ سے کاٹی جانے والی اور جو اضافی رقم بورڈ آف ٹرسٹی نے ملازم کی طرف سے انشورنس کمپنی کے پاس جمع کروائی ہو اتنی رقم ورثاء کے لیے لینا تو بہرحال جائز ہے،اس میں میراث جاری ہوگی، اس کے علاوہ انشورنس کمپنی کی طرف سے دی جانے والی اضافی رقم کے بارے میں حکم یہ ہے کہ اگر حکومتی ادارہ انشورنس کمپنی سے وصول کر کے اپنے خزانہ(مشتركہ اکاؤنٹ) میں شامل کر کے دے تو اس کا لینا جائز ہے، لیکن اگر یہ رقم انشورنس کمپنی سے خود وصول کرنا پڑتی ہو تو اس صورت میں یہ رقم لینا جائز نہیں، کیونکہ انشورنس کمپنی کی طرف سے بلاواسطہ دی جانے والی اضافی رقم سود اور جوئے کا عنصر پائے جانے کی وجہ سے حرام ہے۔
جوبلی لائف انشورنس میں فقط اپنی جمع کروائی گئی رقم لینا درست ہے۔اس میں میراث جاری ہوگی،اضافی رقم لینا جائز نہیں۔
حوالہ جات
....
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
13/ذیقعدہ1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


