| 85971 | میراث کے مسائل | مناسخہ کے احکام |
سوال
ہم پانچ بھائی اور اک بہن ہیں پوچھنا یہ ہے کہ والد محترم اپنی زندگی میں چتین بیٹوں کو زمین اور اک بیٹے کو اپنا مکان دے گئے ہیں اور اک بھائی کو داد محترم والد صاحب کے حصہ میں سے کچھ زمین دے گئے ہیں اب سوال یہ ہے کہ بہن کو کتنا اور کس طرح حصہ دیں رہنمائی فرمائیں جزاک اللہ خیرا
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگر آپ کے والد نے مکان یا جائیداد اپنی زندگی میں اپنے تصرف سے نکال کربچوں کے باقاعدہ قبضے میں دی تھی تو وہ بچے اس زمین یا مکان کے مالک بن گئے ،لہذا اس میں کوئی دوسرا شریک نہیں ہوسکتا۔ اورجو جائیداد آپ کے والد کی وفات کےوقت والد کے ملک میں تھی وہ تمام شرعی ورثہ میں بقدر حصص تقسیم ہوگی۔ البتہ آپ بھائی اپنی خوشی سےبہن کو تبرعاً جو دینا چاہیں دے سکتے ہیں ،بلکہ دینا باعث اجر و ثواب ہے ۔تاہم شرعا آپ پر ایسا کرنا لازم نہیں ہے۔
والدکابلا کسی معقول وجہ کے بعض بچوں کوزیادہ مال دینا اورکسی کو محروم کرنا مکروہ ہے ۔والد کو چاہیے تھا کہ سب بچوں کو برابر مال ہدیہ کرتا ۔ تاہم بعض بچوں کو ہدیہ کرنے سے بچوں کی ملکیت ثابت ہوجائے گی ۔ نیزواضح رہے کہ والد کا اپنی زندگی میں کسی بیٹے کو مال دینا اسےحق وراثت سے محروم نہیں کرتا ۔
حوالہ جات
قال الحصکفی رحمه الله تعالى:وفي الأشباه: هبة المشغول لا تجوز إلا إذا وهب الأب لطفله.
(رد المحتار : 5/ 169)
قال الحصکفی رحمه الله تعالى:وفي الخانية لا بأس بتفضيل بعض الأولاد في المحبة لأنها عمل القلب، وكذا في العطايا إن لم يقصد به الإضرار، وإن قصده فسوى بينهم يعطي البنت كالابن عند الثاني وعليه الفتوى ولو وهب في صحته كل المال للولد جاز وأثم. (رد المحتار : 5/ 696)
قال الشیخ تقی العثمانی :قولہ :(اکل ولدک نحلتہ مثل ھذا ؟) فیہ دلیل علی ان الاب ینبغی لہ ان یسوی بین اولادہ فی الحبۃ والعطایا .ثم اختلف العلماء،ھل یجب علیہ ذالک او یستحب ؟فقالت جماعۃ من الفقہاء: ان التسویۃ واجبۃ ،وھو قول احمد .وقال آخرون :لایجب علیہ ذالک ،وانما ھو مستحب لہ، وخلافہ مکروہ،وھو قول ابی حنیفۃ ،ومالک ، والشافعی .وقال ابو یوسف : تجب التسویۃ ان قصد بالتفضیل الاضرار،والا فھی مستحبۃ .(تکملۃ فتح المھم : 2/62)
فی الاشباہ والنظائر:ما يقبل الإسقاط من الحقوق وما لا يقبله، وبيان أن الساقط لا يعود:لو قال الوارث: تركت حقي لم يبطل حقه ،إذ الملك لا يبطل بالترك.(الأشباه والنظائر لابن نجيم : 272)
حماد الرحمن بن سیف الرحمن
دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی
۱۹ جمادی الثانیۃ ۱۴۴۶ ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | حماد الرحمن بن سیف الرحمن | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


