03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عثمان،حسین اور صفی نام کے ساتھ الرحمان لگانا
85471جائز و ناجائزامور کا بیانبچوں وغیرہ کے نام رکھنے سے متعلق مسائل

سوال

السلام علیکم! بچے کا نام عثمان ُالّرحمٰن یا حسینُ الّرحمن رکھ سکتے ہیں؟، سوال کا مقصد یہ ہے کہ عثمان اور حسین کے ساتھ الر حمن لگا سکتے ہیں؟ نیز ان ناموں میں میرے بچے کے لیے کونسا نام بہتر رہے گا۔ (۱)۔عثمان ُالّرحمٰن صدیقی (۲)۔ حسینُ الّرحمن صدیقی (۳)۔ صفی اُلّرحمن صدیقی برائے مہربانی جلد رہنمائی فرمائیں۔ عین نوازش ہوگی۔ شکریہ

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

عثمان اور حسین صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے  نام ہیں  اور صفی کا معنی منتخب بندہ  ہے۔ ( القاموس الوحيد: ص،931)  ان ناموں کےساتھ  الرحمان لگا  سکتے ہیں،تینوں نام بہتر ہیں ۔تا ہم یہ ترکیب عام مستعمل نہیں ہے،اس لیے مفرد نام رکھیں،عثمان یا حسین تو زیادہ بہتر ہے۔البتہ صفی کو الرحمان کے ساتھ ملا کر لکھنے کا رواج ہے۔

حوالہ جات

أخرج الإمام أبو داود في "سننه" (7/303)(الحديث رقم:  4948) من حديث أبي الدرداء رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "إنكم تدعون يوم القيامة باسمائكم وأسماء آبائكم، فاحسنوا أسماءكم"

واجد علی
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
41/جمادی الاولی6144ھ
 

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

واجد علی بن عنایت اللہ

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب