03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
وکٹری(جیت)  کی علامت دکھانے کا حکم
85401جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

کیا تصویر میں دو انگلیاں (✌ )دکھانے میں گناہ ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ علامت دو طریقوں سے استعمال ہوتی ہے:

1۔ ہتھیلی اشارہ کرنے والے کی طرف ہو۔

2۔ اس طرح کہ  نشان جسکو دکھایا جارہا ہےہتھیلی اس کی طرف ہو۔

پہلی صورت میں یہ ایک توہین کا اشارہ ہوتا ہے اور گالی کے مترادف ہے،جس میں سامنے والے کی توہین کرنا مقصود ہوتا ہے، لہذا اس طرح کے استعمال سے بچنا لازم ہے۔ اور دوسری صورت میں  یہ  فتح  کے نشان کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور اس کا استعمال جنگ عظیم دوم کے دوران  اس میں شریک ممالک نے جیت کے نشان کے طور پر کیا تھا،  پھر بعد میں اس کو ہر طرح کی جیت کے لیے استعمال کیا جانے لگا اور اس کا رواج عام ہو گیا اب یہ کسی مخصوص ملک یا کسی مخصوص قوم کے ساتھ خاص نہیں ہے، بلکہ پوری دنیا میں استعمال ہونے والا نشان ہے، لہذا اس طور پر اسے بنانے یا  استعمال کرنے میں شرعاً   کوئی قباحت نہیں ہے۔

حوالہ جات

۔۔۔

اسامہ مدنی

دارالافتا ء جامعۃالرشید،کراچی

10/ جمادی الاولی/6144ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

اسامہ بن محمد مدنی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب