| 84996 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
مرحوم والدکاایک مکان ہے اس کاایک پورشن کرایہ پرہے،اس کاکرایہ والدہ وصول کرتی ہیں،معلوم یہ کرناہے اس کرایہ پرسب ورثہ کاحق ہے یاصرف والدہ کاحق ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ترکہ کے مکان سے آنے والاکرایہ پرسب ورثہ کاحق ہے،جوکہ سب ورثہ میں شرعی حصوں کے مطابق تقسیم ہوگا،یعنی جس کاجتناحصہ ترکہ میں بنتاہے تواسی حصہ کی بقدروہ کرایہ کی مدمیں آنے والی رقم کاحق دارہے،اگرکسی کامیراث میں چھٹاحصہ بنتاہے توکرایہ کی رقم میں بھی چھٹاحصہ اس کاہوگا۔
حوالہ جات
۔۔۔
محمد اویس
دارالافتاء جامعة الرشید کراچی
۱۳/ربیع الثانی۱۴۴۶ ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اویس صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


