| 84995 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
والدکی وفات کے وقت ان کی والدہ حیات تھی،اب ان کاانتقال ہوگیاہے،معلوم یہ کرناہے کیاوالدکی جائیداد اورنقدی میں ان کاحصہ بنتاہے یانہیں؟اب وہ حیات نہیں ہیں توان کاحصہ کس کوملے گا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مرحوم کی والدہ بھی ورثہ میں شامل ہے،مرحومہ کاحصہ(16.66فیصد) مرحومہ کے ترکہ میں شامل ہوکران کے ورثہ میں تقسیم ہوگایعنی اگران کی اولاد یاان کے بہن بھائی وغیرہ موجود ہیں توان میں تقسیم ہوگا،حصوں کی تفصیل ورثہ کی تفصیل لکھ کرمعلوم کرلی جائے۔
حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اویس
دارالافتاء جامعة الرشید کراچی
۱۳/ربیع الثانی۱۴۴۶ ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اویس صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


