| 86543 | نماز کا بیان | نماز کےمتفرق مسائل |
سوال
مسجد حرام میں آفاقی کے لیے کثرت نوافل افضل ہے یا کثرت طواف افضل ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مسجدِ حرام میں نوافل اور طواف دونوں اپنی جگہ بہت زیادہ فضیلت رکھتے ہیں ۔البتہ آفاقی کے لیےکثرت ِطواف افضل ہے، کیونکہ نفل نمازتو مسجد حرام کےعلاوہ بھی ہرجگہ پڑھی جاسکتی ہے، لیکن طواف بیت اللہ شریف کے علاوہ کہیں اورنہيں ہوسکتا ؛ لہذا نوافل کو بھی حتی الامکان جاری رکھتے ہوئے زیادہ وقت طواف میں صرف کرناافضل ہے۔
حوالہ جات
(ماخذ،التبویب،فتویٰ نمبر:(85016/64)
جمیل الرحمٰن بن محمدہاشم
دارالافتاء جامعۃ الرشید،کراچی
19 رجب المرجب1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | جمیل الرحمٰن ولدِ محمد ہاشم | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


