03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
میٹافورس ایپلیکیشن صارف کانئے کسٹمر کو میٹافورس اسکیم میں داخل کروانے کا حکم
85202اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلدلال اور ایجنٹ کے احکام

سوال

میٹافورس ایپلیکیشن یوزر نئے کسٹمر کو میٹافورس اسکیم میں داخل کرواتا ہےتوخود اس کا لیول اپ ہوتا ہے،کیا اس اسکیم کے تحت ارننگ کرنا جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ صورت ملٹی لیول مارکیٹنگ یا نیٹ ورک مارکیٹنگ کی جدید شکل ہے،اور ملٹی لیول مارکیٹنگ کے رائج طریقہ کار  کا اصولی حکم یہ ہے کہ اگر کمپنی کا بنیادی معاملہ اور کاروبار درست ہو تو اس میں صرف پہلے لیول (یعنی ڈائریکٹ ممبر بنانے) کا کمیشن جائز ہے، اس کے بعد کے لیول کا کمیشن جائز نہیں،اور اگر کمپنی کا بنیادی معاملہ یا کاروبارہی درست نہ ہو تو کسی کو اس میں شامل کرنا جائز نہیں ہے اور اس کی اجرت لینا بھی شرعاً درست نہیں ہے ۔ اس اصول کی روشنی میں مذکورہ ایپ  کا حکم یہ ہے کہ چونکہ میٹا فورس  ایپلیکیشن کا بنیادی معاملہ شرعاً مشتبہ ہے ،جس کے نتیجے میں اس سےحاصل ہونے والی آمدن بھی مشتبہ ہوگی،لہٰذا اس میں کسی کو شامل کروانا اور اس کی اجرت وصول کرنا شرعاً جائز نہیں ہے۔

حوالہ جات

أحکام القرآن للجصاص:(تحت آیۃ سورۃ البقرۃ:329/1(

ولا خلاف بین أہل العلم في تحریم القمار۔

مسند أحمد: (324/6(

"عن عبد الرحمن بن عبد الله بن مسعود، عن أبيه، قال: " نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن صفقتين في صفقة واحدة"۔

المبسوط للسرخسي( 15/102(

وإن اشترى ثوبا على أن يخيطه البائع بعشرة فهو فاسد؛ لأنه بيع شرط فيه إجارة؛ فإنه إن كان بعض البدل بمقابلة الخياطة فهي إجارة مشروطة في بيع، وإن لم يكن بمقابلتها شيء من البدل فهي إعانة مشروطة في البيع، وذلك مفسد للعقد۔

تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق وحاشية الشلبي (227/6)

"وهو قمار فلا يجوز لأن القمار من القمر الذي يزاد تارة، وينقص أخرى"۔

بدائع الصنائع: (فصل في شروط جواز السابق، 350/8)

"ولو کان الخطر من الجانبین جمیعًا ولم یدخلا فیہ محللاً لا یجوز؛ لأنہ في معنی القمار، نحو أن یقول أحدہما لصاحبہ: إن سبقتني فلک عليّ کذا، وإن سبقتک فلي علیک کذا، فقبل الآخر"۔

محمد حمزہ سلیمان

دارالافتا ء،جامعۃالرشید ،کراچی

     ۲۴.ربیع الثانی ۱۴۴۶ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد حمزہ سلیمان بن محمد سلیمان

مفتیان

مفتی محمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب