| 86567 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
حکومت کی طرف سے گیس کے نئے کنکشن دینا منع ہے،لیکن کچھ حکومتی افراد پیسے لے لر کنکشن دے رہے ہیں، اس حوالے سے شرعی حکم کیا ہے؟ کیا غیرقانونی طریقے سے کنکشن لگوانا ٹھیک ہے یا نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
حکومت کی طرف سے کسی مصلحت کے پیش نظر بننے والے شرعا جائز قوانین کی پاسداری شرعابھی رعایا پر لازم ہے،اس لئے مذکورہ صورت میں جب حکومت کی جانب سے گیس کے نئے کنکشن پر پابندی عائد ہے تو غیر قانونی طریقے نیا کنکشن لینا جائز نہیں،تاہم کنکشن لگوانے کے بعد استعمال ہونے والی گیس کے بل کی ادائیگی کا اہتمام کرنے کی صورت میں گیس کا استعمال جائز ہوگا۔
حوالہ جات
"الدر المختار " (5/ 422):
"أمر السلطان إنما ينفذ إذا وافق الشرع وإلا فلا .أشباه من القاعدة الخامسة وفوائد شتى".
قال العلامة ابن عابدین رحمہ ﷲ:" (قوله: أمر السلطان إنما ينفذ) أي يتبع ولا تجوز مخالفته وسيأتي قبيل الشهادات عند قوله: أمرك قاض بقطع أو رجم إلخ التعليل بوجوب طاعة ولي الأمر. وفي ط عن الحموي أن صاحب البحر ذكر ناقلا عن أئمتنا أن طاعة الإمام في غير معصية واجبة".
محمد طارق
دارالافتاءجامعۃالرشید
25/رجب 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد طارق غرفی | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


