| 85927 | خرید و فروخت کے احکام | خرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل |
سوال
کرپٹو کرنسی کی ٹریڈنگ میں بغیر آپشن کے لانگ پوزیشن جائز ہے یا نہیں؟یہ وہ معاہدہ ہے جس میں آپ کسی خاص وقت پر خریدنے کا وعدہ کرتے ہیں،مثال کے طور پر آپ کسی شخص سے یہ معاہدہ کرتے ہیں کہ آپ کل اس سے ایک بٹ کوائن $10000میں خریدیں گے،اب جب کل وہ وقت آتاہے تو بٹ کوائن کی قیمت $15000ہوجاتی ہے،چونکہ آپ نے پہلے $10000 میں خریدنے کا وعدہ کیا تھا ،اس لیے آپ اسے $10000 میں خرید لیتے ہیں اور پھر موجودہ قیمت $15000 پر فروخت کردیتے ہیں،اس طرح آپ کو $5000حاصل ہوتا ہے۔جیسے ہی ہم کوئی Long پوزیشن open کرتے ہیں تو اس کوائن کا پرافٹ یا لاس ہمیں دکھائی دے رہا ہوتا ہےتو جیسے جیسے اس کوائن کی قیمت بڑھتی یا گھٹتی رہتی ہی تو ویسے ہی پرافٹ یا لاس،ایک اندازے سے ہمیں اس پرسنٹیج (Percentage) کے حساب سے دکھائی دیتا ہےاورپوزیشن Close کرتے ہی وہ پرافٹ ہمارے Wallet میں آجاتا ہے۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ہماری معلومات کے مطابق کرپٹو کرنسی کی ٹریڈنگ میں بغیر آپشن کے لانگ پوزیشن کی صورت یہ ہوتی ہے کہ فرض کریں آج 5 دسمبر 2024 کو ایک بٹ کوائن کی قیمت 100000 ڈالر ہے،ایک شخص کا خیال ہے کہ یہ قیمت 1 جنوری 2025 کو 105000 ڈالر تک جائے گی،چنانچہ وہ ٹریڈنگ میں لانگ پوزیشن کا بٹن دباکرپوزیشن اوپن کردیتا ہے،اسے لانگ پوزیشن لینا کہتے ہیں،اب تین صورتیں ممکن ہیں :
1 جنوری 2025 کو قیمت 100000 ڈالر برقرار رہے تو اس شخص کو نہ نفع ہوگا اور نہ نقصان۔
1 جنوری 2025 کو قیمت ایک لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 105000 ڈالر یا اس کے درمیان ہوگئی تو جتنی قیمت بڑھی اتنا اسے نفع ہوگا۔
1 جنوری 2025 کو قیمت ایک لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 95000(قیمت کم ہونے کی حد بھی ساتھ متعین کی جاتی ہے) ڈالر یا اس کے درمیان ہوگئی تو جتنی قیمت کم ہوئی اتنا اسے نقصان ہوگا۔
بہرحال کرپٹو جوکہ عقد بیع کا معقود علیہ (subject matter) ہے،اس کا تبادلہ کسی بھی صورت میں نہیں ہوتا،فقط متعلقہ ایکسچینج(جس کے ذریعے کرپٹو کا لین دین کیا جاتا ہے) سےفرق برابر کیا جاتا ہے۔چونکہ مذکورہ صورت فیوچر ٹریڈنگ ہی کی ایک شکل ہے اور فیوچر ٹریڈنگ متعدد شرعی خرابیوں کے پائے جانے کی وجہ سے ناجائز ہے،لہٰذا کرپٹو ٹریڈ کی مذکورہ صورت بھی ناجائز ہے۔
حوالہ جات
محمد حمزہ سلیمان
دارالافتا ء،جامعۃالرشید ،کراچی
۰۷.جمادی الآخرۃ۱۴۴۶ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد حمزہ سلیمان بن محمد سلیمان | مفتیان | مفتی محمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


