03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
امام مسجدکے طے شدہ امور میں کوتاہی کا مرتکب ہونے کی صورت میں مسجدکمیٹی کا رویہ کیسا ہو؟
87718وقف کے مسائلمسجد کے احکام و مسائل

سوال

ایسی صورت حال میں انتظامیہ پر شرعا کیا ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کیسا طرز عمل اختیار کرے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ صورت حال میں انتظامیہ کو چاہیے کہ پہلے حتی الامکان امام صاحب کو نرمی،حکمت اور خیرخواہی سے سمجھانے کی بھرپور کوشش کرے اور اس حوالے سے شرعی حکم کی طرف متوجہ کرے کہ بسااوقات اس طرح کی کوتاہی لاعلمی یا غلط فہمی کی بنیاد پر ہورہی ہوتی ہے،تاکہ کسی قسم کا انتشار پیدا ہوئے بغیر مسئلہ حل ہوسکے،لیکن اگرانتظامیہ کی جانب سے نرمی اور خیرخواہی سے بار بار متوجہ کرنے کے باوجود کوئی فائدہ نہ ہو تو محلے کے غیر جانبدار مستند علماء اور معتبر شخصیات کے سامنے ساری صورت حال رکھ کر ان کی ہدایات کے مطابق معاملے کو حل کیا جائے۔

حوالہ جات

............

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

28/ذی قعدہ1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق غرفی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب