03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ا نڈومنٹ فنڈ(Endowment Fund)سے اسکالر شپ لینا
87604جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

کیا انڈوومنٹ فنڈ سے سکالرشپ لینا جائز ہے یا نہیں؟ میں سی اے کا سٹوڈنٹ ہوں اور میں نے تین مرتبہ انڈوومنٹ فنڈ سے سکالرشپ لی ہے ،مجھے اس وقت اس بات کا اندازہ نہیں تھا ،مکمل رقم تقریباً 22,000 روپے بنتی ہے  اور فی الحال میرے پاس کوئی رقم نہیں ہے ،کیونکہ میں ایک سٹوڈنٹ ہوں اور ابھی کما نہیں  رہا۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جس فنڈ سے آپ اسکالر شپ لے رہے ہیں، اگر اس کے قیام کے قواعد وضوابط کے مطابق آپ اس سےاسکالر شپ لینے کےاہل ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

حوالہ جات

"رد المحتار" (4/ 366):

"إن شرائط الواقف معتبرة إذا لم تخالف الشرع وهو مالك، فله أن يجعل ماله حيث شاء ما لم يكن معصية وله أن يخص صنفا من الفقراء، وكذا سيأتي في فروع الفصل الأول أن قولهم شرط الواقف كنص الشارع أي في المفهوم والدلالةووجوب العمل به".

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

15/ذی قعدہ1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق غرفی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب