03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
پوتے پوتیوں کا دادا کے ترکہ میں حق میراث
88257میراث کے مسائلمناسخہ کے احکام

سوال

محمد اکبر بن احمد علی کی وفات 1989 میں ہوئی جبکہ مرحوم کے والد احمد علی کی وفات 1996 میں  ہوئی ۔ احمد علی کی مزید اولاد بھی ہے ۔ اب پوتوں یعنی محمد اکبر کے بچے اپنے دادا احمد علی کی میراث میں حق رکھتے ہیں یا نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

بطور تمہید واضح رہے کہ مورث کے انتقال کے وقت جو ورثہ حیات ہوتے ہیں ،وہی وارث بنتے ہیں ۔چونکہ محمد اکبر کا انتقال اپنے والد احمد علی سے پہلے ہوا تھا  ،لہٰذا  والد کی میراث میں ان کا حق نہیں ہے ۔ اسی طرح ان کی اولاد بھی اپنے دادا کی میراث میں حق دار نہیں ہوسکتی کیوں کہ دادا کی دیگر اولاد موجود ہے،لہٰذا ان کی موجودگی میں یہ محجوب(میراث سے محروم )  شمار ہوں گے۔ہا ں  داد اگر اپنی زندگی میں اپنے مال میں سے پوتوں کو کچھ دینا چاہتے تو باقاعدہ قبضہ کرو ا کر دے سکتے تھے۔اسی طرح اگر ورثہ دلی رضامندی سے پوتوں کو اپنے حصوں سے کچھ دے دیں تو صلہ رحمی اور حسن سلوک کا عظیم اجر پائیں گے۔

حوالہ جات

قال تعالى:

{يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَيَيْن} [النساء: 11]

البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (8/ 557):

وَأَمَّا بَيَانُ الْوَقْتِ الَّذِي يَجْرِي فِيهِ ‌الْإِرْثُ ‌فَنَقُولُ هَذَا فَصْلٌ اخْتَلَفَ الْمَشَايِخُ فِيهِ قَالَ مَشَايِخُ الْعِرَاقِ ‌  :  الْإِرْثُ يَثْبُتُ فِي آخِرِ جُزْءٍ مِنْ أَجْزَاءِ حَيَاةِ الْمُوَرِّثِ وَقَالَ مَشَايِخُ بَلْخٍ ‌الْإِرْثُ يَثْبُتُ بَعْدَ مَوْتِ الْمُوَرِّثِ.

حماد الدین قریشی

دارالافتاءجامعۃ الرشید، کراچی

30    /محرم/1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

حماد الدین قریشی بن فہیم الدین قریشی

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب