03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے سے متعلق مسائل
88046نماز کا بیاننماز کےمتفرق مسائل

سوال

میں اور میرے ایک بھائی کی جسمانی حالت ایسی ہے کہ حادثہ کی وجہ سے یا گھٹنوں میں سخت تکلیف کی وجہ سے ہمارے گھنٹے عام آدمیوں کی طرح فولڈنہیں ہو سکتے۔

خاص طور پر ہم تشہد کی حالت میں نہیں بیٹھ سکتے، بغیر سہارے اوپر اٹھ نہیں سکتے، شوگر اور بلڈ پریشر کی وجہ سے زیادہ دیر کھڑا رہنے سے کپکپاہٹ میں اضافہ ہوتا ہے اورگرنے کا اندیشہ ہو تا ہے، ڈاکٹر نے واش روم میں انگلش پاٹ استعمال کرنے اور نماز میں کرسی استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے، ان حالات میں ہمارے لیے کر سی استعمال کرنےکے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

نماز میں قیام فرض ہے، اس لیے اس شرط کو کسی حد تک پورا کرنے کے لیے ہم کھڑے ہو کر نیت کر لیتے ہیں اور تعوذ و تسمیہ کے بعد کچھ دیر کے لیے قرات پڑھ  یاسن لیتے ہیں، اس کے بعد بقیہ نماز کرسی پر بیٹھ کر ہی مکمل کر سکتے ہیں، اب ہمارے سوالات درج ذیل ہیں:

  1. کیا مذکورہ صورتوں میں زمین پر سجدہ کرنے کی شرط ساقط ہو سکتی ہے ؟
  2. باجماعت نماز میں ہمیں " قیام " کے مدِ نظر کرسی کی سیٹ کے سامنے کھڑا ہونا پڑتا ہے، گزارش ہے کہ کیا مذکورہ حالات میں نماز با جماعت کے لیے کرسی استعمال کی جاسکتی ہے ؟
  3. سیٹ کے آگے کھڑے ہونے سے صف بندی میں حرج تو نہیں ہوتا ؟جبکہ کرسی کی پچھلی ٹانگیں دوسرے نمازیوں کی ایڑیوں کی سیدھ میں ہوتی ہیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

  1. سوال میں ذکر کی گئی تفصیل کے مطابق چونکہ گھٹنے فولڈ کرنے میں آپ دونوں کو سخت تکلیف ہوتی ہے اور ڈاکٹر نے بھی آپ کو کرسی بیٹھ کر نماز پڑھنے کی تلقین کی ہے، اس لیے آپ دونوں  زمین پر سجدہ کرنے کے حق میں  شرعاً معذور شمار ہوں گے اور معذور آدمی کے لیے کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کرنا اور اشارہ سے سجدہ کرنا جائز ہے۔
  2. جی مذکورہ صورت میں آپ کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کر سکتے ہیں، البتہ جتنا قیام بآسانی کرنا ممکن اتنی دیر قیام کر کے کرسی پر بیٹھ جائیں، کیونکہ نماز میں قیام بھی رکوع وسجود کی طرح مستقل رکن ہے، جس کو بلاعذر چھوڑنا درست نہیں۔
  3. آپ دونوں چونکہ معذور ہیں اس لیے کرسی کی سیٹ کے سامنے صف کے آگے کھڑے ہونے میں کوئی حرج نہیں، تندرست آدمی کے لیے اس طرح کھڑا ہونا گناہ اور ناجائز ہے۔ معذور اس میں داخل نہیں، لہذا  معذور کے لیے کرسی کی پچھلی ٹانگیں صف کے برابر کرنا اور خود آگے کھڑے ہونا جائزہے۔
حوالہ جات

۔۔۔۔

محمد نعمان خالد

دارالافتاء جامعۃ الرشیدکراچی

13/محرم الحرام1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد نعمان خالد

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب