| 88058 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
میں ایک آنلائن کاروبار کر رہا ہوں، اور میری دلی خواہش ہے کہ میرا رزق مکمل طور پر حلال اور شفاف ہو۔میری کمپنی کا نام "Global LinkedIn Services" ہے، میں ایک ٹیم بناتا ہوں جن کے پاس LinkedIn اکاؤنٹس ہوتے ہیں،ہم اُن سے باقاعدہ اجازت لیتے ہیں کہ ہم ان کا اکاؤنٹ verified کمپنیز کو marketing کے لیے استعمال کرنے دیں۔
لیکن یہاں یہ بات بہت اہم ہے کہ:
نہ میں خود اُن کے اکاؤنٹس سے کچھ کرتا ہوں، نہ ہی میں کسی کو گمراہ کرتا ہوں، بلکہ کمپنیوں کو temporary access دی جاتی ہے تاکہ وہ خود اپنے انداز میں marketing message یا content posting کر سکیں۔
میری کمپنی کا طریقہ کار:
1. جو لوگ ہماری ٹیم کا حصہ بنتے ہیں، اُن سے ہم clear permission لیتے ہیں کہ اُن کا LinkedIn account safe marketing کے لیے استعمال کیا جا سکے۔
2. کمپنیاں (اکثر USA اور Malaysia سے) ہمارے ساتھ معاہدہ کرتی ہیں کہ:
وہ صرف outreach یا marketing کریں گی۔
اکاؤنٹ کی شناخت (نام، تصویر، bio) کو نہیں چھیڑیں گی۔
کوئی بھی جھوٹ یا فریب والا content نہیں ڈالیں گی۔
3. ہم ٹیم ممبر سے بھی کہتے ہیں کہ وہstep verification Two آن رکھیں، password نہ بدلیں، اور ہر login alert پر نظر رکھیں۔
اصل مسئلہ:
کبھی کبھار کمپنیاں ہمارا معاہدہ توڑ دیتی ہیں اوراکاؤنٹ کا نام بدل دیتی ہیں، پروفائل میں اپنی کمپنی کی fake experience details ڈال دیتی ہیں یا کسی original کمپنی کے employee کی info copy کر کے لگا دیتی ہیں۔
حالانکہ ہم نے یہ سب کچھ واضح طور پر تحریری طور پر منع کیا ہوتا ہے۔
اس حوالے سے LinkedIn کی پالیسیز کا خلاصہ:
1. LinkedIn کہتا ہے کہ ہر اکاؤنٹ ذاتی اور اصل فرد کا ہونا چاہیے۔
2. اکاؤنٹ کسی اور کو دینا یا login کرانا پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔
3. Fake identity، misrepresentation یا غلط company details ڈالنا منع ہے۔
4. البتہ LinkedIn کچھ جگہ Employee Advocacy allow کرتا ہے، جیسے جب کوئی بندہ خود ہی اپنی کمپنی کی طرف سے outreach کرے یا content promote کرے۔
5. بعض API systems میں کمپنیوں کو limited access دیا جا سکتا ہے، اگر proper permission ہو۔
میری نیت:میں کوئی identity change کا حکم نہیں دیتا، میں کوئی جھوٹ یا scam نہیں کرنا چاہتا، میں ہر کمپنی کو clear کہتا ہوں کہ وہ صرف outreach کریں اور honesty کے ساتھ کریں، میں صرف ایک رابطہ کار (coordinator) ہوں، جو کمپنی اور ٹیم ممبر کے درمیان guidance اور weekly payment system کو manage کرتا ہوں۔
فقہی سوالات:
1. کیا اس ماڈل میں میری کمائی حلال ہے؟
2. اگر میں خود کچھ نہ کروں، لیکن کمپنی میری اجازت کے بغیر کوئی جھوٹ لکھ دے تو کیا میں گناہ گار ہوں؟
3. کیا میں ایسے کسی system میں کام کر سکتا ہوں جس میں میری نیت صاف ہو لیکن platform (LinkedIn) کی پالیسی سے تھوڑا اختلاف ہو؟
4. اگر میں خود LinkedIn کے قوانین کی پابندی کروانے کی پوری کوشش کروں، تو کیا میں بری الذمہ ہوں؟
5. کیا ایسا temporary login دینا جائز ہے جب کہ وہ full transfer نہ ہو، اور password یا verification user کے پاس ہی رہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
واضح رہے کہ (Linked in) کی صارف پالیسی درج ذیل باتوں کی صراحت کرتی ہے:
LinkedIn 1پر جعلی پروفائل یا غلط معلومات دینا منع ہے۔
.2اپنی یا کسی اور کی جھوٹی شناخت نہ بنائیں۔
.3اپنی قابلیت، تجربے، ادارے یا کامیابیوں کے بارے میں غلط یا گمراہ کن معلومات نہ دیں۔
.4کسی اور کی تصویر یا غیر متعلقہ تصویر کو پروفائل فوٹو کے طور پر استعمال نہ کریں۔
.5کسی ایسے ادارے سے خود کو منسلک ظاہر نہ کریں جس سے آپ کا واقعی پیشہ ورانہ تعلق نہ ہو۔
.6کسی اور کے LinkedIn اکاؤنٹ کو استعمال نہ کریں اور نہ ہی کسی اور کے لیے پروفائل بنائیں۔
.7اپنا LinkedIn اکاؤنٹ کسی اور کے ساتھ شیئر نہ کریں۔
.8کسی اور کے LinkedIn اکاؤنٹ کو استعمال نہیں کریں گےاور نہ ہی لاگ اِن کی تفصیلات یا کوکیز کو شیئر یا نقل کر کے کسی دوسرے کا اکاؤنٹ استعمال کرنے کی کوشش کریں گے۔
.9آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ بغیر LinkedIn کی اجازت کے LinkedInکی خدمات یا اس سے متعلق ڈیٹا کو کرائے پر نہیں دیں گے،نہ ہی کسی کو ادھار دیں گے،نہ قرض پر یا تجارت کے لیے استعمال کریں گے،نہ بیچیں یا دوبارہ فروخت کریں گے،اور نہ ہی کسی اور طریقے سے ان خدمات یا ڈیٹا سے مالی فائدہ حاصل کریں گے۔
صورت مسؤولہ میں سائل کی جانب سے اکاونٹس کی خرید وفروخت یا کرایہ (اجارہ) پر لینا یا دوسروں کو اکا ونٹ تک رسائی دینا (linkedIn) کے ساتھ کیے گئے معائدے کی خلاف ورزی ہے،لہذانہ تو یہ لین دین شرعاً درست ہے اور نہ ہی اس سے حاصل ہونے والی آمدنی جائز ہو گی ۔
حوالہ جات
المعجم الكبير للطبراني (10/ 227)
عن عبد الله قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم،لا إيمان لمن لا أمانة له ولا دين لمن لا عهد له۔
السنن الصغير للبيهقي (2/ 307)
عن أبي هريرة، أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: المسلمون على شروطهم۔
www.linkedin.com/legal/user-agreement
Do not create a fake profile or falsify information about yourself:
We don’t allow fake profiles or entities. Do not post misleading or deceptive information about yourself, your business, your qualifications, work experience, affiliations, or achievements. Do not use an image of someone else, or any other image that is not your likeness, for your Profile Photo. Do not associate yourself on LinkedIn with a business or organization that you are not actually professionally associated with. Do not use or attempt to use another person's LinkedIn account or create a member profile for anyone other than yourself. And do not share your LinkedIn account with anyone else.
You agree that you will not:
Create a false identity on LinkedIn, misrepresent your identity, create a Member profile for anyone other than yourself (a real person), or use or attempt to use another’s account (such as sharing log-in credentials or copying cookies);
You agree that you will not:
Rent, lease, loan, trade, sell/re-sell or otherwise monetize the Services or related data or access to the same, without LinkedIn’s consent.
حسن علی عباسی
دارالافتاء جامعۃ الرشید،کراچی
17/محرم الحرام/1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | حسن علی عباسی ولد ذوالفقار علی عباسی | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


