03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مشترکہ کاروبار سے ایک شریک کے ترکہ کی تقسیم
88348میراث کے مسائلمناسخہ کے احکام

سوال

ایک مسئلہ دریافت طلب ہےکہ ایک جائیداد کی کل مالیت چونسٹھ کروڑ اڑتیس لاکھ اڑتالیس ہزار روپے (643,848,000) ہے۔ اس جائیداد میں آٹھ افراد برابر کے شریک (پارٹنر/حصہ دار) ہیں، جن کے نام درج ذیل ہیں:عبدالرشید ،محمد اسلم  ،یوسف حسین، اقبال حسین، لیلین حسین ،آصف حسین ،کاشف حسین ،حسین بخش (مرحوم)،ان آٹھوں افراد کی شراکت برابری کی بنیاد پر ہے، یعنی ہر شریک کا ایک آٹھواں حصہ ہے۔ ان میں سے حسین بخش صاحب کا انتقال ہو چکا ہے۔ ان کے ورثاء میں سات بیٹے اور پانچ بیٹیاں شامل ہیں۔اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ یہ جائیداد باقی سات زندہ شریکوں اورحسین بخش مرحوم کے ورثاء کے درمیان شرعی اصولوں کے مطابق کس طرح تقسیم ہوگی؟ مہربانی فرما کر رہنمائی فرمائیں ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسئولہ  کے مطابق جائیداد کی کل مالیت        چونسٹھ کروڑ  اڑتیس لاکھ اڑتالیس ہزار روپےجب  آٹھ افراد کے درمیان برابر مشترک  ہے تو ہر شریک کا حصہ 80481000روپے ہوگا ۔

لہذا حسین بخش مرحوم کا 80481000روپے کا حصہ اب ان کے ورثاء میں تقسیم ہوگا جوکہ سات بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں، شرعی اصولوں کے مطابق ہر بیٹے کو دو بیٹیوں کے برابر حصہ ملے گا، ہر بیٹے  کا حصہ 8471684ہوگا  اور ہر بیٹی  کا حصہ 4235842ہوگا ۔ہر وارث کا عددی اور فیصدی حصہ درج ذیل نقشہ کی صورت میں ملاحظہ فرمائیں :

نمبرشمار

ورثاء

عددی حصہ

فیصدی حصہ

1

         بیٹا

8471684.210

10.51%

2

    بیٹا

8471684.210

10.51%

3

    بیٹا

8471684.210

10.51%

4

       بیٹا

8471684.210

10.51%

5

      بیٹا

8471684.210

10.51%

6

      بیٹا

8471684.210

10.51%

7

     بیٹا

8471684.210

10.51%

8

    بیٹی

4235842.105

5.26%

9

   بیٹی

4235842.105

5.26%

10

    بیٹی

4235842.105

5.26%

11

   بیٹی

4235842.105

5.26%

12

  بیٹی

4235842.105

5.26%

حوالہ جات

.....

محمد ابراہیم عبد القادر

دارالافتاءجامعۃ الرشید ،کراچی

14/صفر المظفر /7144ھ      ..

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد ابراہیم بن عبدالقادر

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب