03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
یو بی ایل امین اسلامک بینک سے کار لون لینا
86950خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

 میرے تین آفیسرز نے یو بی ایل امین اسلامک بینک سے کار لون لیا ہے ۔ دس سال کی قسطوں میں،  پھر دس سال میں بینک اس سے زیادہ پیسے وصول کرے گا تو کیا یہ سود ہے یا نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

1یو بی ایل کی امین کے نام سے غیر سودی بینکاری کی ونڈو ہے۔ اس ونڈو (امین) سے آپ  قسطوں پر گاڑی خرید سکتے ہیں۔ یو بی ایل کی اسلامک بینکنگ ونڈو (امین) کے معاملات کو شریعت کے مستند ماہرین دیکھ رہے ہیں، اور شریعہ بورڈ کی نگرانی میں کام ہوتا ہے۔ یو بی ایل کی ویب سائٹ سے آپ ان علماء کرام کا تعارف اور فتوی معلوم کر سکتے ہیں۔

.2قسطوں پر کوئی چیز خریدنا جائز ہے، عموما قسطوں پر خریدی ہوئی چیز کی قیمت نقد کے مقابلے میں کچھ زیادہ ہوتی ہے۔ نقد کی صورت میں کم قیمت اور قسط کی صورت میں اس سے کچھ زیادہ قیمت پر معاملہ کرنا در اصل خریدار اور فروخت کرنے والے کی رضامندی اور ایجاب و قبول سے ہوتا ہے، دونوں صورتیں الگ الگ ہیں، ایک دوسرے سے مشروط نہیں ہیں۔ لہذا اس میں سود کا کوئی پہلو نہیں۔

حوالہ جات

مجلة الأحكام العدلية (ص: 50)

(المادة 245) البيع مع تأجيل الثمن وتقسيطه صحيح(المادة 246) يلزم أن تكون المدة معلومة في البيع بالتأجيل والتقسيط(المادة 247) إذا عقد البيع على تأجيل الثمن إلى كذا يوما أو شهرا أو سنة أو إلى وقت معلوم عند العاقدين كيوم قاسم أو النيروز صح البيع.

محمد مجاہدبن شیر حسن 

دار الافتاء جامعۃ  الرشید ،کراچی 

/20شعبان ،6144ھ 

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد مجاہد بن شیر حسن

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب