| 90194 | ایمان وعقائد | ایمان و عقائد کے متفرق مسائل |
سوال
زید کی بیوی نے اس کی داڑھی کی وجہ سے اسے "میرا بکرا "کہا کیونکہ داڑھی پورے چہرے پر نہیں آتی تھی،البتہ اس دوران زید کی بیوی کی نیت داڑھی کی توہین یا سنت کا مذاق اڑانا مقصودنہ تھا ۔ سوال یہ ہے کہ کیا زید کی بیوی کافر ہوگئی؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
شوہر کو "میرا بکرا" کہنا انتہائی بے ہودہ بات ہے ۔چاہے شوہر کا مذاق اڑانا مقصود ہو یا داڑھی کو اہم نہ سمجھنے کی وجہ سے یہ الفاظ منہ سے نکلے ہوں، تا ہم بیوی کی تصریح (کہ الفاظ کہتے وقت توہین یاسنت کا مذاق اڑانا مقصود نہ تھا)کی وجہ سے کفر کاحکم نہیں لگےگا ۔بہرصورت یہ الفاظ بہت خطرناک ہیں، لہذا دلی ندامت کے ساتھ استغفارکریں اورکچھ صدقہ بھی ادا کریں ۔آئندہ ان جیسے الفاظ کہنے سے مکمل اجتناب کریں ۔
حوالہ جات
مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر :1/692
ومن أهان الشريعة أو المسائل التي لا بد منها كفر ومن بغض عالما من غير سبب ظاهر خيف عليه الكفر ولو شتم فم عالم فقيه أو علوي يكفر.
شرح العقائد النسفییۃ :(383
ورد النصوص بأ ن ینکر الأحکام التی دلت عليها النصوص القطعية من الكتاب والسنة كحشر الأجساد مثلا،كفر؛لكونه تكذيبا صريحا لله تعالی،ورسوله تعالیٰ ،واستحلال المعصیۃ صغیرۃ کانت او کبیرۃ کفر۔۔۔۔الخ
حنبل اکرم
دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی
10 /ذوالقعدہ /1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | حنبل اکرم بن محمد اکرم | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


