| 90192 | خرید و فروخت کے احکام | بیع صرف سونے چاندی اور کرنسی نوٹوں کی خریدوفروخت کا بیان |
سوال
Pi digital currency میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ڈیجیٹل کرنسیوں میں معاملات کی اکثر اہل علم نے ابھی تک اجازت نہیں دی ہے، اور سوال میں مذکورپائی (Pi)کوائن تو ابھی ابتدائی مراحل میں ہے جس کو Testnetکہا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ بات یقینی نہیں کہ مستقبل میں یہ کرنسی رہے گی بھی یا نہیں۔ فی الحال یہ کرنسی کسی بھی ایکسچینج پر موجود نہیں اوراس کے بنانے والوں کی جانب سے کسی بھی ایکسچینج پر اس کے لین دین کی اجازت بھی نہیں ہے۔
لہٰذا پائی (Pi) کرنسی/کوائن سے خرید و فروخت شرعاً درست نہیں، اس سے اجتناب لازم ہے۔
حوالہ جات
حاشية ابن عابدين (4/ 505)
وشرط المعقود عليه ستة كونه موجودا مالا متقوما مملوكا في نفسه وكون الملك البائع فيما يبيعه لنفسه وكونه مقدور التسليم فلم ينعقد بيع المعدوم وماله خطر العدم كالحمل واللبن في الضرع والثمر قبل ظهوره۔
Pi Network is aware of reports that several unauthorized third-party exchanges, and potential unknown third parties, are seeking to list Pi or tokens purporting to be Pi, or some purported derivative of Pi, without the consent, authority or involvement of Pi Network…….
It is important to reiterate that Pi is currently in the Enclosed Network and is not approved by Pi Network for listing on any exchange or for trading, and Pi Network was not involved with any of these purported postings or listings
Disclaimer: The value and future of Pi coin are speculative, and the project is still in development, leading to debates regarding its potential .
صدام حسین
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
۱۰/ذوالقعدہ /۱۴۴۷ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | صدام حسین بن ہدایت شاہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


