| 90731 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
۔جیسا کہ گھروالے ،بیوی ،بچوں ،ماں باپ،رشتہ دار وں پر خرچ کرنے سے صدقہ کا ثواب ملتا ہے ،پوچھنا یہ تھا کہ آیادوستوں وغیرہ،پڑوسیوں،محلہ داروں اور ساتھ کام کرنے والوں کو کھلانے ،پلانے سے بھی صدقہ کا ثواب ملے گا یا نہیں؟اسی طرح درج بالا لوگوں کے ساتھ سفر کرتے وقت کرایہ وغیرہ دینا اور مہمان نوازی کرنے سے بھی صدقہ کا ثواب ملے گا یا نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
جن لوگوں کے ساتھ قرابت کا رشتہ نہ ہو،ان کے ساتھ بھی اچھائی کرنے سے ثواب ملتا ہے،خاص کر پڑوسیوں کے تو بڑے حقوق ہیں،ساتھ کام کرنے والے اور دوست سب اس بات کے مستحق ہوتے ہیں کہ ان کے ساتھ حسن سلوک اور نیکی کا برتاو کیاجائے،لہذا اوپر ذکرکردہ لوگوں کو کھلانا،پلانا،ان کی مہمان نوازی کرنے میں صدقہ کی نیت ہوتو اس سے صدقہ کا ثواب ملے گا
حوالہ جات
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
08/ محرم 1448ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


