| 92482 | خرید و فروخت کے احکام | خرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل |
سوال
میں چاہتا ہوں کہ ہر گاہک کے ساتھ تحریری معاہدہ کیا جائے، جس میں سامان کی تفصیل، قیمتِ خرید، قیمتِ فروخت ، نفع ، 12 ماہ کی اقساط، ہر ماہ کی قسط کی رقم، گاہک کے دستخط، شناختی کارڈ نمبر، ضامن کی تفصیلات اور ادائیگی کی رسید وغیرہ شامل ہوں۔
کیا اس طرح کا Installment Sale Agreement شرعاً درست ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
احتیاط کی خاطر اور قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیےتحریری طور پرمذکورہ طریقہ پر دستاویز تیار کرنا ضروری ہے، تاکہ بعد میں کسی بھی حوالے سے کوئی اختلاف نہ رہے ۔
حوالہ جات
أضواء البيان في إيضاح القرآن بالقرآن (1/ 184 ط الفكر):
فالتحقيق أن الأمر في قوله: فاكتبوه للندب والإرشاد ; لأن لرب الدين أن يهبه ويتركه إجماعا،
فالندب إلى الكتابة فيه إنما هو على جهة الحيطة للناس»
المبسوط للسرخسي (11/ 155):
والشركة عقد يمتد فيستحب الكتاب في مثله؛ ليكون حكما بينهما فيما يجري من المنازعة. قال الله تعالى: {يا أيها الذين آمنوا إذا تداينتم بدين إلى أجل مسمى فاكتبوه} [البقرة: 282]. ثم المقصود بالكتاب: التوثق والاحتياط؛ فينبغي أن يكتب على أوثق الوجوه، ويتحرز فيه من طعن كل طاعن.
یاسر علی گل بہادر
دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی
24/ربیع الآخر/1448ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | یاسر علی بن گل بہادر | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


