| 91514 | خرید و فروخت اور دیگر معاملات میں پابندی لگانے کے مسائل | متفرّق مسائل |
سوال
مسئلہ یہ ہے کہ کیا میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ (جس پر سالانہ 6.5 فیصدمنافع ملتا ہے) یا میزان انویسٹمنٹ (mutual fund) جس میں ان کا حکومت کے ساتھ ایک کنٹریکٹ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے بینک کی طرف سے انویسٹر کو شئیرز ملتے ہیں (9، 10 فیصد منافع) ملتا ہے ، کیا میزان بینک سے یہ پالیسی لینا جائز ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک کے مالی معاملات مستند علمائے کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کی زیر نگرانی سر انجام دیے جا رہےہیں، جن میں میزان بینک کا سیونگ اکاؤنٹ اور میوچل فنڈ بھی شامل ہے، لہذا ہماری رائے کے مطابق میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوانا اور میزان بینک کےمیوچل فنڈ میں سرمایہ کاری کر کے منافع لینا جائز ہے۔
حوالہ جات
....
محمد نعمان خالد
دارالافتاء جامعۃ الرشیدکراچی
15/صفرالخیر1448ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد نعمان خالد | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب |


