03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
زکوٰۃ کی رقم قسطوں میں ادا کرنے کا حکم
92522زکوة کابیانزکوة کے جدید اور متفرق مسائل کا بیان

سوال

کیا زکوٰۃ کی رقم کی ادائیگی قسطوں میں کی جا سکتی ہے؟اگر تمام سالوں کی زکوٰۃ کا مجموعی حساب لگایا جائے تو وہ رقم کافی زیادہ بنتی ہے، جبکہ مالی طور پر ہمارے لیے ایک ساتھ اتنی بڑی رقم ادا کرنا ممکن نہیں ہے۔ کیا شرعاً جائز ہے کہ ہم زکوٰۃ کی کل رقم طے کر کے اسے قسطوں کی صورت میں ماہانہ، ہفتہ وار یا حسبِ توفیق تھوڑی تھوڑی کر کے مستحقین زکوٰۃ اور مساکین کو دیتے رہیں ،تا کہ زکوٰۃ ادا ہو جائے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر گزشتہ سالوں کی زکوٰۃ کی رقم یکمشت ادا کرنا مشکل ہو، توقسطوں میں تھوڑی تھوڑی کرکے بھی ادا کی جاسکتی ہے،  تاہم زکوٰۃ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ادا کی جانے والی رقم کا باقاعدہ حساب بھی لکھتے رہنا چاہیے، تاکہ بعدمیں حساب میں کسی قسم کی غلطی یا الجھن نہ ہو۔

حوالہ جات

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (2/ 3):

وذكر أبو عبد الله الثلجي عن أصحابنا أنها تجب وجوبا موسعا، وقال عامة مشايخنا: إنها على سبيل التراخي ومعنى التراخي عندهم أنها تجب مطلقا عن الوقت غير عين ففي أي وقت أدى يكون مؤديا للواجب.

یاسر علی گل بہادر

دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی

27/ربیع الآخر/1448ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

یاسر علی بن گل بہادر

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب