| 90624 | ذبح اور ذبیحہ کے احکام | شکار سے متعلق مسائل |
سوال
ایک چھوٹا سا جانور ہے جسے اردو میں ساہی کہتے ہیں۔ جس کےجسم پر تیر(کانٹے) ہوتے ہیں اور گھاس پودے وغیرہ کھاتا ہے اسے ہمارے ہاں حلال سمجھ کر اس کا شکار کرکے کھاتے ہیں۔ آپ اس کے حوالے ہماری رہنمائی فرمائیں کہ یہ حلال ہے یا حرام ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
وہ چھوٹا جانور جسے اردو میں ساہی یا سیہ، عربی میں قنفذ، پشتو میں شیشکےیا گیشکے اور انگریزی میں Hedgehog کہتے ہیں، یہ کیڑے مکوڑے کھاتا ہے اور حشرات الارض کی صنف سے تعلق رکھتا ہے، اس لیے فقہائے کرام نے اسے حرام قرار دیا ہے۔ اس کے برعکس ایک دوسرا قدرے بڑا جانور جسے اردو میں دلدل، عربی میں دلدل یا نیص، پشتو میں شکونڑ اور انگریزی میں Porcupine کہا جاتا ہے۔ یہ جانور چونکہ خالصتاً نباتات خور ہے اور گھاس پھوس کھاتا ہے، بکری کی طرح پانی پیتا ہے اور اس میں درندوں جیسے چیر پھاڑ کرنے والے دانت نہیں پائے جاتے۔سائنسی طور پر یہ دونوں مختلف خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔اس لیے شکل ملنے کی وجہ سے اسے قنفذ (ساہی یا سیہہ) کی طرح سمجھنا درست نہیں ہے۔ لہٰذا ساہی (دلدل) چونکہ مستخبثات اور حشرات میں داخل نہیں ہے، اس لیے اس کا شکار کرنا اور اسے کھانا شرعاً حلال اور جائز ہے۔ کسی علاقے کے نفاست پسند لوگ طبعی طور پر اس سے کراہت محسوس کرتے ہوں تویہ ممکن ہے تا ہم فی نفسہٖ یہ حلال جانور ہے۔ اسے بعض افراد کی طبعی کراہت کی وجہ سے حرام نہیں کہا جائے گا۔
حوالہ جات
مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر (161/4)
ويحرم أكل كل ذي ناب أو مخلب من سبع أو طير ولو ضبعاً أو ثعلباً والحمر الأهلية والبغال والفيل والضب واليربوع وابن عرس والزنبور والسلحفاة والحشرات …
(والحشرات) الصغار من الدواب جمع الحشرة كالفأرة، والوزغة وسلم ابرص والقنفذ والحية والضفدع والبرغوث والقمل والذباب والبعوض، والقراد لأنَّها من ال خبائث، وقد قال الله تعالى : ويحرم عليهم الخبائث [الأعراف : ١٥٧]
تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق (295/5)
(قوله واليربوع وابن عرس من سباع الهوام) والهوام بتشديد الميم قال الاتقاني جمع الهامة وهي دابة من دواب الارض وجميع الهوام نحو اليربوع وابن عرس والقنفذ مما يكون السكناه الارض والجدار مكروه اكله لان الهوامه مستخبثة وقد قال اللہ تعالى ويحرم عليهم الخبائث.
(ردالمحتار: 442/9)
وقال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ تعالٰی: (ولا يحل) (ذو ناب يصيد بنابه) فخرج نحو البعير (أو مخلب يصيد بمخلبه) أي ظفره، فخرج نحو الحمامة (من سبع) بيان لذي ناب. والسبع: كل مختطف منتهب جارح قاتل عادة (أو طير) بيان لذي مخلب (ولا) (الحشرات) هي صغار دواب الأرض واحدها حشرة.
وقال تحتۃ العلامۃ ابن عابدین الشامی رحمہ اللہ تعالٰی:قوله: (واحدها حشرة): بالتحريك فيهما: كالفأرة والوزغة وسام أبرص والقنفذ والحية والضفدع والزنبور والبرغوث والقمل والذباب والبعوض والقراد.
بدائع الصنائع(196/2)
ولا بأس له يقتل هوام الارض من الفأرة والحية والعقرب والخنافس والجعلان وأم حنين وصباح الليل والصرصر ونحوها لانها ليست بصيد بل من حشرات الارض وكذا القنفذ و ابن عرس لانهما من الهوام حتى قال أبو يوسف ابن عرس من سباع الهوام والهوام ليست بصيد لانها لا تتوحش من الناس وقال أبو يوسف في القنفذ الجزاء لانه من جنس المتوحش ولا يبتدئ بالاذى
(الأصل للشیبانی: 393/5)
وقال محمد بن الحسن الشیبانی رحمہ اللہ تعالٰی:قلت: أرأيت اليربوع والقنفذ وأشباه ذلك من هوام الأرض، هل تكره أكله؟ قال: نعم، أكره أكل جميع ما ذكرت، وجميع هوام الأرض.
https://www.britannica.com/animal/hedgehog-mammal – Date Accessed [13-May-2206]
The hedgehog’s diet consists of insects, other arthropods (including venomous spiders and scorpions), snails, slugs, frogs and toads, lizards, snakes (including venomous species), bird eggs, nestlings, and fallen fruit
https://www.britannica.com/animal/porcupine – Date Accessed [13-May-2206]
Porcupines primarily eat fruit at night and rest during the day in hollow trees or crouch on branches or in tangles of woody vines.
ظہوراحمد بن خیرداد خان
دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی
24 ذو الحجہ 1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | ظہوراحمد ولد خیرداد خان | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


