03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
جسم پر ٹیٹو بنوانے کا حکم اور اس کا آسان حل
90215جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ

میں نے ناسمجھی میں اپنے ہاتھ کی کلائی پر نام کھدوایاتھا ،جس کے باعث اب پریشاں ہو ں کہ یہ صحیح ہے یا غلط اس کا شرعی حکم کیاہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جسم پر ٹیٹو بنوانا شرعاً ناجائز اور حرام ہے، حدیثِ مبارکہ میں آتا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ٹیٹو بنانے والی اور بنوانے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے﴿صحیح بخاری)،لہذا اگر کسی نے یہ کام ناسمجھی میں کیا ہو تو اس پر سچے دل سے توبہ و استغفار کرنا لازم ہےاورآئندہ اس سے اجتناب کرناضروری ہے۔

اگر ٹیٹو کو آسانی کے ساتھ (مثلاً لیزر وغیرہ کے ذریعے) بغیر زیادہ تکلیف اورنقصان کے ختم کروانا ممکن ہو تو اسے ختم کروا دینا لازم ہے، لیکن اگر اسے مٹانے میں شدید تکلیف یا جلد کے خراب ہونے کا خطرہ ہو تو پھر اسے ختم کرنا لازم نہیں اور توبہ کافی ہے۔ نیز جب زخم بھر جاتا ہے تو ٹیٹو کا رنگ جلد کا حصہ بن جاتا ہے، اس لیے یہ وضو اور غسل میں رکاوٹ نہیں بنتا اور اس کے ساتھ ادا کی گئی نمازیں بھی بالکل درست ہوجاتی ہیں۔

حوالہ جات

صحيح البخاري (جلد 1، صفحہ 355، مطبع: دار طوق النجاة)

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبِي، فَقَالَ: "إِنَّ النَّبِيَّ ﷺ نَهَى عَنْ ثَمَنِ الدَّمِ، وَثَمَنِ الكَلْبِ، وَآكِلِ الرِّبَا، وَمُوكِلِهِ، وَالوَاشِمَةِ وَالمُسْتَوْشِمَةِ".

حاشية رد المحتار علی الدر المختار (جلد 1، صفحہ 356، مطبع: دار الفكر-بيروت)

"يُسْتَفَادُ مِمَّا مَرَّ حُكْمُ الْوَشْمِ فِي نَحْوِ الْيَدِ، وَهُوَ أَنَّهُ كَالِاخْتِضَابِ أَوْ الصَّبْغِ بِالْمُتَنَجِّسِ، لِأَنَّهُ إذَا غُرِزَتْ الْيَدُ أَوْ الشَّفَةُ مَثَلًا بِإِبْرَةٍ ثُمَّ حُشِيَ مَحَلُّهَا بِكُحْلٍ أَوْ نِيلَةٍ لِيَخْضَرَّ تَنَجَّسَ الْكُحْلُ بِالدَّمِ، فَإِذَا جَمَدَ الدَّمُ وَالْتَأَمَ الْجُرْحُ بَقِيَ مَحَلُّهُ أَخْضَرَ، فَإِذَا غُسِلَ طَهُرَ لِأَنَّهُ أَثَرٌ يَشُقُّ زَوَالُهُ لِأَنَّهُ لَا يَزُولُ إلَّا بِسَلْخِ الْجِلْدِ أَوْ جَرْحِهِ، فَإِذَا كَانَ لَا يُكَلَّفُ بِإِزَالَةِ الْأَثَرِ الَّذِي يَزُولُ بِمَاءٍ حَارٍّ أَوْ صَابُونٍ فَكُلُّ عَدَمِ التَّكْلِيفِ هُنَا أَوْلَى، وَقَدْ صَرَّحَ بِهِ فِي الْقُنْيَةِ فَقَالَ: وَلَوْ اتَّخَذَ فِي يَدِهِ وَشْمًا لَا يَلْزَمُهُ السَّلْخُ."

سیدحکیم شاہ عفی عنہ

دارالافتاء جامعۃ الرشید

15/11/1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید حکیم شاہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب