| 89984 | طلاق کے احکام | تین طلاق اور اس کے احکام |
سوال
کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ
میرے شوہر نے مجھے 19 مارچ 2026ء کو بذریعہ وائس میسج (Voice Message) تین طلاقیں ایک ساتھ دے دیں۔ پھر 24 مارچ 2026ء کو تحریری طور پر طلاق نامہ بھی وصول ہو گیا۔
میرے شوہر کی رہائش میرے گھر میں تھی (وہ گھر داماد تھے)۔ ان سے میرا ایک بیٹا ہے جس کی عمر 10 سال ہے۔ وہ بیٹے کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں اور مجھ سے کہا ہے کہ اب بچے سے تمہارا کوئی رشتہ نہیں ہے۔ مزید یہ شرط رکھی ہے کہ اگر ملاقات کرنی ہوگی تو میری اجازت سے میرے گھر میں ہوگی، اور میری اجازت کے بغیر ملاقات نہیں ہو سکتی۔
نکاح کے وقت کا واجب الادا حق مہر، طلاق کے بعد ادا کر دیا گیا ہے، لیکن تحفے میں دیے گئے سونے کے ہار کی اب ان کی جانب سے واپسی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ جس وقت طلاق ہوئی تو میں طہر (پاکی) کے درمیانی ایام میں تھی، اور اگلی ماہواری کا وقت شوال کے ابتدائی عشرے میں متوقع ہے۔ پیشے کے اعتبار سے میرے شوہر اور میں دونوں ڈاکٹر ہیں اور سرکاری ملازم ہیں۔
جن معاملات پر فتویٰ درکار ہے وہ درج ذیل ہیں (ان کے علاوہ بھی کوئی رہنمائی فرما سکتے ہوں تو ضرور کیجیے گا):
- عدت کے مسائل: عدت کا تعین اور طہر کے بارے میں رہنمائی فرمائیں، نیز عدت کہاں گزارنی ہے؟
- نان و نفقہ: نان و نفقہ کا تعین کس طرح ہوگا؟
- بچے کی پرورش (حقِ حضانت): بچے پر ماں کے حق کے حوالے سے رہنمائی فرمائیں، چونکہ بچے کا سارا خرچ میں ہی اٹھاتی تھی اور اس میں شوہر کا حصہ نہ ہونے کے برابر تھا۔
- تحفے کی واپسی: تحفے میں دیے گئے ہار کے بارے میں رہنمائی درکار ہے، جس کی شوہر کی طرف سے واپسی کا مطالبہ ہے۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
﴿١﴾۔ جب شوہر نے ایک ساتھ تین طلاقیں دے دی ہیں، تو شرعاً ً"طلاقِ مغلظہ" واقع ہو چکی ہے۔ میاں بیوی کا نکاح مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے، اب رجوع کا کوئی حق باقی نہیں اور حلالہ شرعی کے بغیر ان کا آپس میں دوبارہ نکاح بھی نہیں ہو سکتا۔
چونکہ طلاق طہر (پاکی) کے ایام میں ہوئی ہے، اس لیے فقہ حنفی کے مطابق عدت تین مکمل حیض (ماہواریاں) ہیں۔ جس طہر میں طلاق ہوئی ہے، وہ عدت میں شمار نہیں ہوگا۔ شوال کے عشرے میں متوقع ماہواری پہلا حیض شمار ہوگی، اور جب تیسرا حیض آ کر ختم ہو جائے گا تو عدت مکمل ہو جائے گی۔
شریعت کا حکم ہے کہ عورت کو جس گھر میں طلاق ہوئی ہو، وہیں عدت گزارے۔ چونکہ آپ کی رہائش ان کے اپنے گھر میں تھی (اور شوہر گھر داماد تھے)، اس لیے آپ اپنی عدت اسی گھر میں پوری کریں گی۔
(۲)۔ فقہ حنفی کی رو سے مطلقہ (جسے تین طلاقیں ہوئی ہوں) عدت کے دوران اپنے شوہر سے نان و نفقہ (کھانے پینے اور رہائش کے اخراجات) پانے کی حق دار ہے، بشرطیکہ وہ عدت کے دوران بلا ضرورتِ شرعی گھر سے باہر نہ نکلے۔
اگرچہ آپ دونوں برسرِ روزگار ہیں، پھر بھی عدت کے دوران شرعاً نفقہ آپ کے شوہر کے ذمے ہے۔ اس کا تعین آپ دونوں کی باہمی رضامندی سے یا آپ کے شوہر کی مالی حیثیت اور آمدنی کو دیکھتے ہوئے کیا جا سکتا ہے۔ عدت ختم ہونے کے بعد اس سابقہ شوہر پر آپ کا کوئی نفقہ لازم نہیں ہوگا۔
(۳)۔ لڑکے کی پرورش (حضانت) کا حق سات سال کی عمر تک ماں کے پاس ہوتا ہے۔ چونکہ مسئولہ صورت میں بچے کی عمر 10 سال ہے، اس لیے شرعی طور پر اب اسے اپنے پاس رکھنے کا حق باپ کو منتقل ہو چکا ہے تاکہ وہ اس کی مردانہ تربیت کر سکے۔لیکن باپ کو بچے کی پرورش کا حق ملنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ ماں کو بچے سے ملنے سے روک دے۔ شریعت باپ کو اس بات کی قطعی اجازت نہیں دیتی کہ وہ ماں کو بیٹے سے ملنے سے روکے یا اس کے لیے غیر معقول شرائط (جیسے صرف باپ کی اجازت سے اور اسی کے گھر میں ملنا) عائد کرے۔ ماں کو اپنے بیٹے سے ملنے کا مکمل شرعی حق حاصل ہے۔آپ نے ذکر کیا کہ بچے کا سارا خرچ آپ اٹھاتی تھیں، لیکن شرعاً بچے کا مکمل نان و نفقہ، تعلیم اور علاج کا خرچ باپ کے ذمے فرض ہے۔
(۴)۔شریعت کا اصول ہے کہ جو چیز کسی کو تحفے (ہبہ) کے طور پر دے دی جائے اور وہ اسے اپنے قبضے میں لے لے، تو وہ اس شخص کی ذاتی ملکیت بن جاتی ہے۔فقہ حنفی کا واضح اصول ہے کہ میاں بیوی کے درمیان دیے گئے تحائف واپس نہیں لیے جا سکتے ۔ لہٰذا، شوہر نے جو سونے کا ہار تحفتاً دیا تھا، وہ خالصتاً سائلہ کی ملکیت ہے۔ شرعی طور پر شوہر کو اسے واپس مانگنے کا کوئی حق نہیں ہے اور آپ پر اسے واپس کرنا لازم نہیں ہے۔
حوالہ جات
وفی القران المجيد[البقرة: 230]
{ فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ }
وفی احکام القرآن للشيخ ظفر احمد العثماني(رح):(۱/۵۰4)
﴿قوله تعالي: فان طلقها فلا تحل له حتي تنکح زوجا غيره﴾ اي انه اذا طلق الرجل امرأته طلقة ثالثة بعد ما ارسل عليها الطلاق مرتين فانها تحرم عليه حتي تنکح زوجا غيره اي حتي يطأها زوج اخر في نکاح صحيح.
فی سنن ابن ماجة (ج 2 / ص 152)باب من طلق ثلاثا في مجلس واحد 2024
حدثنا محمد بن رمح . أنبأنا الليث بن سعد ، عن إسحاق بن أبى فروة ،عن أبى الزناد ، عن عامر الشعبى قال : قلت لفاطمة بنت قيس :حدثينى عن طلاقك . قالت : طلقني زوجي ثلاثا ، وهو خارج إلى اليمن فأجاز ذلك رسول الله صلى الله عليه وسلم .
سنن البيهقي الكبرى - (ج 7 / ص 339)
أخبرنا أبو سعد أحمد بن محمد الماليني أنا أبو أحمد عبد الله بن عدي الحافظ نا محمد بن عبد الوهاب بن هشام نا علي بن سلمة اللبقي ثنا أبو أسامة عن الأعمش قال كان بالكوفة شيخ يقول سمعت علي بن أبي طالب رضي الله عنه يقول إذا طلق الرجل امرأته ثلاثا في مجلس واحد فإنه يرد إلى واحدة والناس عنقا وآحادا إذ ذاك يأتونه ويسمعون منه قال فأتيته فقرعت عليه الباب فخرج إلي شيخ فقلت له كيف سمعت علي بن أبي طالب رضي الله عنه يقول فيمن طلق امرأته ثلاثا في مجلس واحد قال سمعت علي بن أبي طالب رضي الله عنه يقول إذا طلق رجل امرأته ثلاثا في مجلس واحد فإنه يرد إلى واحدة قال فقلت له أين سمعت هذا من علي رضي الله عنه قال أخرج إليك كتابا فأخرج فإذا فيه بسم الله الرحمن الرحيم هذا ما سمعت علي بن أبي طالب رضي الله عنه يقول إذا طلق الرجل امرأته ثلاثا في مجلس واحد فقد بانت منه ولا تحل له حتى تنكح زوجا غيره قال قلت ويحك هذا غير الذي تقول قال الصحيح هو هذا ولكن هؤلاء أرادوني على ذلك.
رد المحتار - (ج 10 / ص 448)
وقد ثبت النقل عن أكثرهم صريحا بإيقاع الثلاث ولم يظهر لهم مخالف - { فماذا بعد الحق إلا الضلال} وعن هذا قلنا لو حكم حاكم بأنها واحدة لم ينفذ حكمه لأنه لا يسوغ الاجتهاد فيه فهو خلاف لا اختلاف.
الفتاوى الهندية - (ج 10 / ص 196)
وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية ولا فرق في ذلك بين كون المطلقة مدخولا بها أو غير مدخول بها كذا في فتح القدير ويشترط أن يكون الإيلاج موجبا للغسل وهو التقاء الختانين هكذا في العيني شرح الكنز .أما الإنزال فليس بشرط للإحلال.
وفی بدائع الصنائع - (3 / 187)
وأما الطلقات الثلاث فحكمها الأصلي هو زوال الملك وزوال حل المحلية أيضا حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر لقوله عز وجل { فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره } وسواء طلقها ثلاثا متفرقا أو جملة واحدة.
وفی الشامیة:
"(وتعتدان) أي معتدة طلاق وموت (في بيت وجبت فيه) ولايخرجان منه (إلا أن تخرج أو يتهدم المنزل، أو تخاف) انهدامه، أو (تلف مالها، أو لاتجد كراء البيت) ونحو ذلك من الضرورات فتخرج لأقرب موضع إليه".( كتاب الطلاق، باب العدة ، (336/3) ط: قديمي )
وفی الهندية :
"المعتدة عن الطلاق تستحق النفقة والسكنى كان الطلاق رجعيّا أو بائنّا أو ثلاثّا حاملاّ كانت المرءة أو لم تكن. ( الفتاوى الهندية: كتاب الطلاق، الباب السابع عشر في النفقات ، الفصل الثالث في نفقة المعتدة."
1 / 557 ) ط: حقانیه پشاور)
المحیط البرہانی:
''والمعنى في ذلك أن النفقة إنما تجب عوضاً عن الاحتباس في بيت الزوج، فإذا كان الفوات لمعنى من جهة الزوج أمكن أن يجعل ذلك الاحتباس باقياً تقديراً، أما إذا كان الفوات بمعنى من جهة الزوجة لا يمكن أن يجعل ذلك الاحتباس باقياً تقديراً، وبدونه لا يمكن إيجاب النفقة.'' (4/170)
وفی الھندیة:
"والأم والجدة أحق بالغلام حتى يستغني وقدر بسبع سنين ... وبعدما استغنى الغلام وبلغت الجارية فالعصبة أولى يقدم الأقرب فالأقرب كذا في فتاوى قاضي خان."(كتاب الطلاق، الباب السادس عشر في الحضانة، 1/ 542، ط: رشيدية)
وفيها أيضاً:
"نفقة الأولاد الصغار على الأب لا يشاركه فيها أحد كذا في الجوهرة النيرة."(کتاب الطلاق، الباب السابع عشر فی النفقات، الفصل الرابع في نفقة الأولاد، ط: 1/ 560، ط: رشیدیة)
وفیھاأیضا:
"أما العوارض المانعة من الرجوع فأنواع (منها) هلاك الموهوب ... (ومنها) خروج الموهوب عن ملك الموهوب له ... (ومنها) موت الواهب، . . (ومنها) الزيادة في الموهوب زيادة متصلة . . . (ومنها) أن يتغير الموهوب .. (ومنها الزوجية) (ومنها القرابة المحرمية)." الباب الخامس في الرجوع في الهبة وفيما يمنع عن الرجوع ما لا يمنع، ج: 4، ص: 385، ط: ماجدية)
سیدحکیم شاہ عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الرشید
12/10/1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید حکیم شاہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


