| 91346 | نان نفقہ کے مسائل | نان نفقہ کے متفرق مسائل |
سوال
ہمارے گھروں میں میاں بیوی کی مملوکہ چیزیں اکثر خلط ملط ہوتی ہیں۔ عام طور پر صرف سونا، چاندی، نقد رقم یا شادی کے وقت ملنے والا جہیز ہی بیوی کی الگ ملکیت سمجھا جاتا ہے، جبکہ دیگر اشیاء کے بارے میں واضح تصور نہیں ہوتا۔دریافت طلب امر یہ ہے کہ :
1. بیوی اپنے ماہانہ خرچ میں سے جو رقم بچا لے، وہ شرعاً کس کی ملکیت ہوگی؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگر شوہر بیوی کو واجب نان و نفقہ کے علاوہ ذاتی استعمال (جیب خرچ )کے لیے کوئی رقم دے یا واضح طور پر یہ کہہ دے کہ "یہ تمہارے پیسےہیں"، تو وہ شرعاً ہبہ(تحفہ) ہے۔اس رقم پر قبضہ کے بعد بیوی اس رقم کی مالک بن جاتی ہے، لہٰذا اس میں سےوہ جو بچت کرے، وہ بھی اسی کی ملکیت ہوگی۔
البتہ اگر شوہر نے رقم صرف گھریلو اخراجات کے لیے دی ہو، تو وہ رقم بیوی کے پاس بطورِ امانت ہوگی۔ ایسی صورت میں بچ جانے والی رقم شوہر ہی کی ملکیت رہے گی، اور بیوی کے لیے شوہر کی اجازت کےبغیر اسے اپنی ذاتی چیزوں میں استعمال کرنا جائز نہیں۔
حوالہ جات
(تفسیر القرطبی : 11/253)
وأعلمنا في هذه الآية أن النفقة التي تجب للمرأة على زوجها هذه الأربعة: الطعام والشراب والكسوة والمسكن، فإذا أعطاها هذه الأربعة فقد خرج إليها من نفقتها، فإن تفضل بعد ذلك فهو مأجور، فأما هذه الأربعة فلا بد لها منها، لأن بها إقامة المهجة.
(الفتاوی الہندیة : 1/544)
و النفقة الواجبة المأكول و الملبوس و السكنى ... و أما ما يقصد به التلذذ و الاستمتاع مثل الخضاب و الكحل فلايلزمه، بل هو على اختياره إن شاء هيأه لها، و إن شاء تركه، فإذا هيأه لها فعليها استعماله. (الدر المختار : 6/200 )
لا یجوز لأحد أن یتصرف في ملک غیرہ بلا إذنہ أو وکالتہ أو ولایۃ علیہ، وإن فعل کان ضامنًا.
فداءا لرحمن بن ضیاءا لرحمن
دارالافتاء جامعہ الرشید کراچی
4/صفر المظفر/8144ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | فداءالرحمن بن ضیاء الرحمن | مفتیان | مفتی محمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


