03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
"ہماری جائیداد آپ لے لو” کہنے کی شرعی حیثیت
78144اقرار اور صلح کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

میرے والد نے میری بہن کے ساتھ زنا کیا ۔ والد کو جب معلوم ہوا کہ میری والدہ ان پر حرام ہوگئی ہے تو وہ دوسری شادی کی کوشش کرنے لگے۔میں نے والد سے کہا کہ آپ دوسری شادی کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ میں غریب ہوں نہیں کرسکتا تو میں نے کہا کہ ہماری پوری جائیداد لے لو ]اور اس سے شادی کرلو[لیکن ماں،بھائی اور بہنیں میری کفالت میں ہوں گی۔ابو نے کہا کہ تجھے اختیار ہے ،دوسرے بھائی کو اختیار ہے،بڑی بہن کو بھی اختیا ر ہے،باقی تو شرعا میرا حق ہے۔میں نے کہا کہ آپ کا حق نہیں ہے۔اب پوچھنا یہ ہے کہ ہماری جائیداد کیا شرعا والد کی ہے یا نہیں؟

ہے

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پہلے یہ بات سمجھ لیجیے کہ

1۔ آپ کی جائیداد وہی ہے جو آپ کی ملکیت میں ہے،والد کی جائیداد،ان کی زندگی میں ان ہی کی ملکیت کہلائے گی اور ان کی وفات سے قبل بچوں کو اس میں ملککیت حاصل نہیں ہوگی۔

2۔ آپ کسی کو صرف وہی چیز بطور ملکیت دے سکتے ہیں جس کے آپ خود مالک ہوں،کسی دوسرےشخص کی چیز اس کی اجازت کے بغیر نہیں دی جاسکتی۔

3۔ حق پرورش ایسا حق نہیں ہے کہ جس کے چھوڑنے پر عوض وصول کیا جاسکے،بالخصوص جب فسق وفجور کے ارتکاب کی وجہ سے یہ حق ہی باقی نہ رہا ہو۔

صورت مسئولہ میں آپ نے "ہماری جائیداد آپ لے لو" کے ذریعے سے جائیداد دینے کا جو اظہار کیا اگر اس کا مقصد یہ تھا کہ والد اپنا حق پرورش و کفالت چھوڑدے اور بطور صلح جائیداد وصول کر لے تو یہ صلح درست نہیں تھی کیونکہ حق پرورش چھوڑنے پر عوض لینا درست نہیں ہے ،لہذا یہ جائیداد آپ کی ملکیت رہے گی۔

اور اگر آپ کا مقصد والدکو جائیداد بطور ہدیہ دینا تھا تو ہدیہ کے لیے متعلقہ چیز کے الگ اور واضح ہونے کے ساتھ اس پر دوسرے فریق(جس کو ہدیہ کیا گیا)کا قبضہ کا پایا جانا ضروری ہے ،لہذا اگر اس جملے کے اظہار کے بعد والد نےمذکورہ جائیداد پر قبضہ کرلیا تھا تو یہ ان کی ملکیت ہے،البتہ اگر انہوں نے قبضہ نہیں کیاتو یہ ہبہ درست نہیں ہوا اور اس صورت میں بھی آپ کے والد اس جملے سے جائیداد کے مالک نہیں بنے اور یہ جائیداد بدستور آپ ہی کی ملکیت رہے گی۔

حوالہ جات

بحوث في قضايا فقهية معاصرة (ص: 81) و فقہ البیوع:(1/265)

فأما القسم الأول من هذه الحقوق وهي الحقوق الضرورية، فمثاله حق الشفعة… ويدخل فيه حق الحضانة، وولاية اليتيم، وخيار المخيرة وحكم هذا النوع من الحقوق أنه لا يجوز الاعتياض عنها، لا عن طريق البيع، ولا عن طريق الصلح والتنازل بمال.

درر الحكام في شرح مجلة الأحكام (2/ 396)

تنعقد الهبة والهدية والصدقة بالإيجاب والقبول وتتم بقبض الهبة والهدية والصدقة قبضا كاملا أي بقبض الموهوب له أو نائبه ومعنى تتم أي يفيد الملكية.

شیرعلی

دارالافتاء جامعۃ الرشید

12ربیع الثانی 1444 ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

شیرعلی بن محمد یوسف

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب