03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کمپنی کے حصہ دار کا کمپنی کو قرض دے کر اضافہ لینے اور اس اضافے کی اکاونٹنگ کرنے کا حکم
86385سود اور جوے کے مسائلسود اورجوا کے متفرق احکام

سوال

میں ایک کمپنی میں بطور اکاونٹنٹ کام کرتا ہوں۔اس کمپنی کے چار حصہ دار ہیں جن کے حصے بالترتیب ( 45،32.5 ،12.5 ، 10 فیصد ) ہیں۔ان میں سے 32.5 والے کے علاوہ سب شریک عامل ہیں۔45 اور 32.5 فیصد والے حصہ داران نے کمپنی کو KIBOR+1 پر قرض دیا ہے ، جس کی بنیاد پر وہ ماہانہ پیسے لیتے ہیں چاہے نفع ہو یا نہ ہو ۔کیا ان کا یہ معاملہ سود کے زمرے میں آئے گا؟ اگر یہ سود ہے تو اس کی اکاونٹنگ انٹریز کرنے (حساب کتاب کا ریکارڈ رکھنے) کا کیا حکم ہے؟کیا یہ سودی معاملہ لکھنے کی وعید میں داخل ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ معاملہ سود ہے اور اس سے بچنا لازم ہے ۔اس معاملے کو شراکت داری کے شرعی اصولوں کے مطابق جائز طریقے سے طے کرنا چاہیے۔سودی معاملے کی اکاؤنٹنگ انٹریز کرکے اسے محفوظ کرنا بھی ناجائز اور سودی معاملات میں معاونت کے تحت داخل ہے۔

حوالہ جات

فقہ البیوع: 1064/2) ،1065(

فإن كانت الوظيفة تتضمن مباشرة العمليات الربوية، أو العمليات المحرمة الأخرى، فقبول هذه الوظيفة حرام، وذلك مثل: التعاقد بالربا أخذاً أو عطاء، أو حسم الكمبيالات، أو كتابة هذه العقود، أو التوقيع عليها، أو تقاضي الفوائد الربوية، أو دفعها، أو قيدها في الحساب بقصد المحافظة عليها، أو إدارة البنك، أو إدارة فرع من فروعه، فإنّ الإدارة مسؤولة عن جميع نشاطات البنك التي غالبها حرام.و من کان مؤظفا  فی البنک بھذا لشکل ، فإن راتبہ الذی یأخذہ من البنک کلہ من الأکساب المحرمۃ

فی حاشية ابن عابدين : و لو كان له أهل ببلدتين فأيتهما دخلها صار مقيما ، فإن ماتت زوجته في إحداهما و بقي له فيها دور و عقار قيل لا يبقى و طنا له إذ المعتبر الأهل دون الدار اھ (2/ 131)-

شیرعلی

دارالافتاء جامعۃ الرشید

71رجب 1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

شیرعلی بن محمد یوسف

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب