03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سات بیٹیوں،تین پوتوں اور تین پوتیوں میں تقسیم میراث کا حکم
93023میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

میری دادی کے کے کل 9 بچے تھے ، 7 بیٹیاں اور دو بیٹے ۔ ان کے انتقال سے پہلے ہی ان کے دونوں بیٹوں کا انتقال ہوگیا تھا اور جب ان کی وفات ہوئی تو اس وقت ساتوں بیٹیاں حیات تھیں ،جبکہ ایک مرحوم بیٹے ( خالد) کی ایک بیٹی ، دوبیٹے اور دوسرے مرحوم بیٹے( عابد) کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا موجود تھے۔ یعنی کل سات بیٹیاں ، تین پوتیاں اور تین پوتے موجود تھے۔ برائےکرم راہنمائی کیجیئے کہ دادی کی میراث کس طرح تقسیم ہوگی۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مرحومہ نے بوقت ِانتقال اپنی ملکیت میں منقولہ وغیر منقولہ جائیداد،سونا ،چاندی،نقدی اور کسی بھی قسم کا چھوٹا بڑا جو کچھ ساز وسامان چھوڑا ہے(بشمول اس حصے کے جو زندگی میں وفات پاجانے والے مرحوم بیٹوں کی وراثت سے ملا ہو) اور مرحومہ  کا  وہ قرض جو کسی کے ذمہ  واجب  الاداء ہو، يہ  سب مرحومہ کا ترکہ ہے۔اس میں سے مرحومہ کے ذمہ کوئی قرض اور مالی واجبات وغیرہ تھے توپہلے انہیں ادا کیا جائے،پھراگر مرحومہ نے کسی غیر وارث  یا کسی نیک کام کے لیے کوئی جائز وصیت کی ہو تو باقی ماندہ ترکہ کے ایک تہائی تک اسے پورا کیا جائے، اس کے بعد جو تركہ باقی بچے  اس کے 189 حصےبنائیں جائیں گے ۔جس میں سے ہر بیٹی کو 18 حصے،ہر پوتے کو 14 حصے اور ہر پوتی کو 7حصے ملیں گے۔ فیصدی اعتبار سے ہر ایک بیٹی کو 389.52فیصد، ہر ایک پوتی کو0373.7 فیصد،ہر ایک پوتے کو 7.4074فیصد حصہ ملےگا۔

حوالہ جات

الدر المختار مع رد المحتار (6/ 775)

(ويصير عصبة بغيره البنات بالابن وبنات الابن بابن الابن) وإن سفلوا

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 783)

(وإذا استكمل البنات والأخوات لأبوين فرضهن) وهو الثلثان (سقط بنات الابن و) سقط (الأخوات لأب) أيضا (إلا بتعصيب ابن ابن) في الصورة الأولى (أو أخ) في الثانية (مواز) أي مساو أو نازل أي سافل فحينئذ يعصبهن ويكون الباقي للذكر كالأنثيين.

البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (8/ 564)

وإن كانت للميت ابنتين فلا شيء لبنت الابن إلا أن يكون في درجتها أو أسفل منها ابن ابن فتصير عصبة له ويقسم ما بقي من المال بعد المال بعد نصيب الابنتين بينهما {للذكر مثل حظ الأنثيين} [النساء: 11]

شیرعلی

دارالافتاء جامعۃ الرشید

23جمادی الاولی 1448ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

شیرعلی بن محمد یوسف

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب