03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قریبی مسجد کی بجائے دفتر میں نماز باجماعت پڑھنے کا حکم
86668نماز کا بیانامامت اور جماعت کے احکام

سوال

ہم ایک کمپنی میں کام کرتے ہیں۔مسجد ہمارے دفتر سے سڑک کے دوسرے پار، قریب ہی ہے۔نماز کے اوقات میں کچھ لوگ جنہیں نماز کی پختہ عادت ہے مسجد چلے جاتے ہیں،البتہ بہت سے ملازمین اگر کام وٖغیرہ میں مصروف ہوں یا تھوڑی سے تاخیر ہوجائے تو مسجد نہیں جاپاتے۔حال ہی آفس میں یہ مشورہ ہوا کہ ہم یہاں ہی نماز کے لیے مختص جگہ پر نماز کروالیا کریں تاکہ سب کو جماعت سے نماز پڑھنے کا موقع مل جائے اور جماعت میں سستی نہ ہو۔تو کیا اس طرح کرنا جائز اور درست ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا اور مسجد میں جاکر جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا یہ دو الگ الگ حکم ہیں۔مسجد اگر قریب میں موجود ہے تو مسجد میں جاکر ہی باجماعت نماز ادا کرنی چاہیے ،البتہ اگر دفتر ہی میں جماعت کروائی جائے تو جماعت ادا ہوجائے گی،اور جماعت کی فضیلت بھی حاصل ہوجائے گی،لیکن مسجد میں جماعت کی فضیلت فوت ہوجائے گی۔

حوالہ جات

صحيح مسلم، كتاب المساجد ومواضع الصلاة،باب صلاة الجماعة من سنن الهدى (1/ 453)

عن عبد الله، قال: "من سره أن يلقى الله غدا مسلما، فليحافظ على هؤلاء الصلوات حيث ينادى بهن، فإن الله شرع لنبيكم صلى الله عليه وسلم سنن الهدى، وإنهن من سنن الهدى، ولو أنكم صليتم في بيوتكم كما يصلي هذا المتخلف في بيته، لتركتم سنة نبيكم، ولو تركتم سنة نبيكم لضللتم، وما من رجل يتطهر فيحسن الطهور، ثم يعمد إلى مسجد من هذه المساجد، إلا كتب الله له بكل خطوة يخطوها حسنة، ويرفعه بها درجة، ويحط عنه بها سيئة، ولقد رأيتنا وما يتخلف عنها إلا منافق معلوم النفاق، ولقد كان الرجل يؤتى به يهادى بين الرجلين حتى يقام في الصف"

الدر المختار مع رد المحتار (1/ 554)

واختلف العلماء في إقامتها في البيت والأصح أنها كإقامتها في المسجد إلا في الأفضلية. اهـ.

شیرعلی

دارالافتاء جامعۃ الرشید

25رجب 1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

شیرعلی بن محمد یوسف

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب