03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بیٹے کی بیرون ملک نوکری لگنے پر پہلی تنخواہ اللہ کے راستے میں دینے کی نذر کا حکم
79163قسم منت اور نذر کے احکاممتفرّق مسائل

سوال

ایک خاتون نے یہ نذر مانی کہ اگر میرے بیٹے کا قرآن ختم ہوگا تو میں ایک دیگ اللہ کے نام پر دوں گی۔اسی طرح ایک نذر یہ مانی کہ اگر میرا بیٹے کی بیرون ملک نوکری لگ جائے گی تو پہلی تنخواہ اللہ کے نام پر دوں گی۔اب پوچھنا یہ ہے کہ اس دیگ اور پیسوں کو کہاں دینا ہوگا؟ کیا اپنے ہاں کسی نکاح کی تقریب میں دیا جاسکتا ہے یا نہیں؟نیز اگر پہلی تنخواہ استعمال کرلی ہو تو کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

نذر کا مصرف وہی ہے جو زکوۃ کا ہے،لہذا کھانا اورپہلی تنخواہ کے بقدر رقم مستحقین زکوۃ کو دے دی جائے۔نکاح کی تقریب میں شرکت کرنے والے افراد مستحق زکوۃ نہ ہوں تو انہیں نہیں کھلایا جاسکتا،اسی طرح اس سے خود کھانا یا اپنے والدین ،اولاد یا کسی ہاشمی کو کھلانا بھی درست نہیں۔

اگر پہلی تنخواہ استعمال کرلی تھی تو اس کے بقدر رقم اب دے دی جائے۔

حوالہ جات

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (2/ 47)

وكما لا يجوز صرف الزكاة إلى الغني لا يجوز صرف جميع الصدقات المفروضة والواجبة إليه كالعشور والكفارات والنذور وصدقة الفطر لعموم قوله تعالى {إنما الصدقات للفقراء} [التوبة: 60] وقول النبي - صلى الله عليه وسلم - «لا تحل الصدقة لغني» ولأن الصدقة مال تمكن فيه الخبث لكونه غسالة الناس لحصول الطهارة لهم به من الذنوب، ولا يجوز الانتفاع بالخبيث إلا عند الحاجة والحاجة للفقير لا للغني.

شیرعلی

دارالافتاء جامعۃ الرشید

29جمادی الاخری 1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

شیرعلی بن محمد یوسف

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب