78425 | معاشرت کے آداب و حقوق کا بیان | متفرّق مسائل |
سوال
میں جب کام سے فارغ ہوکر گھرآتاہوں توکبھی کبھار گھر والے کھانے میں مشغول ہوتے ہیں ،توکیامجھے کھانا کھانے والوں کو سلام کرنا چاہیے یانہیں ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
گھر میں داخل ہوتے ہوئے سلام کرنا سنت ہے اور کھانے میں مشغول شخص کاجواب دینا واجب نہیں ، آپ سلام کا اہتمام جاری رکھیں ،اور گھر والوں کو مسئلہ سمجھا دیں کہ اگر کبھی آؤں اور وہ کھانے میں مشغول ہوں تو فوری جواب نہ دیں ،لقمہ مکمل کرکے تسلی سے جواب دے دیں ۔
حوالہ جات
یکرہ السلام علی العاجز عن الجواب حقیقةً کالمشغول بالأکل أو الاستفراغ، أو شرعاً کالمشغول بالصلاة وقراءة القرآن، ولو سلم لایستحق الجواب . (الفتاوی الھندیۃ :1/417)
ويكره السلام على الفاسق لو معلناً وإلا لا، كما يكره على عاجز عن الرد حقيقةً كآكل، أو شرعاً كمصل وقارئ، ولو سلم لايستحق الجواب (قوله: كآكل) ظاهره أن ذلك مخصوص بحال وضع اللقمة في الفم والمضغ وأما قبل وبعد فلايكره لعدم العجز، وبه صرح الشافعي، وفي وجيز الكردري: مر على قوم يأكلون إن كان محتاجاً وعرف أنهم يدعونه سلم وإلا فلا اهـ. وهذا يقضي بكراهة السلام على الآكل مطلقاً إلا فيما ذكره . (الدر المختار : 6/415
محمدادریس
دارالافتاء،جامعۃ الرشید، کرچی
4/ جماد الاولی /1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد ادریس بن محمدغیاث | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |