021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
پنشن میں وراثت کا حکم
76483ہبہ اور صدقہ کے مسائلہبہ کےمتفرق مسائل

سوال

پینشن میں وراثت جاری ہوگی یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پینشن کی جو رقم مرحوم کی زندگی میں اس کے قبضہ یا اکاؤنٹ میں آجائےیا کم از کم وہ اس کے مطالبہ کا قانوناحق داربن چکا ہو تووہ اس کی ملکیت ہے، اور اس میں وراثت جاری ہوگی  ،لیکن جو رقم نہ تو قبضہ میں آئی اور نہ ہی اس کے نام اکاؤنٹ میں جمع ومنتقل ہوئی  اور نہ ہی اپنی زندگی میں اس کا ضابطہ کی مطابق حقدار بنا ہووہ اس کا مالک نہیں ہو، لہذا اس میں ورواثت جاری نہ ہوگی، بلکہ وہ حکومت کی صوابدید پر ہے، مرحوم کے  پسماندگان مثلا بیوی وغیرہ جس کو چاہے دے سکتی ہے، جس کو ملے وہی اس کا مالک ہے اس میں دیگر ورثہ کا کوئی حق نہیں۔(احسن الفتاوی:ج۹،ص۳۰۱)

حوالہ جات
۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۸شعبان۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب