77336 | قربانی کا بیان | قربانی کے متفرق مسائل |
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے متعلق کہ: شب کور جانور جس کو رات میں نظر نہیں آتا ایسے جانور کی قربانی کرنا کیسا ہے؟ ازراہِ کرم قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔ والسلام۔ نوٹ:جتنا جلد ممکن ہو ۔نوازش ہوگی۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگرگھاس اور چارہ کھانے میں حرج نہ ہو توشب کوری قربانی سے مانع عیب نہیں،لہذا ایسے جانور کی قربانی جائز ہے،ورنہ جائز نہیں۔
حوالہ جات
الفتاوى الهندية (5/ 297)
ولا تجوز العمياء والعوراء البين عورها،
نواب الدین
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
۴ ذی الحجہ۱۴۴۳ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | نواب الدین صاحب | مفتیان | محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب |