021-36880325,0321-2560445

5

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
حائضہ کاقرآنی آیات بطور استدلال پڑھنےکا حکم
70943پاکی کے مسائلحیض،نفاس اور استحاضہ کا بیان

سوال

درس نظامی کی بعض کتب میں قرآنی آیات بطور استدلال مذکور ہوتی ہیں، تو کیا حائضہ معلمہ یا متعلمہ قرآنی آیات کو بطور استدلال پڑھ سکتی ہے جیسا کہ بعض قرآنی آیات کودعا، ذکر،اور ثنا وغیرہ کے طور پر پڑھناجائز ہے، کیوں کہ یہاں بھی تلاوت مقصودنہیں ہوتی،محض استدلال مقصود ہوتا ہے؟

o

نصوص فقہیہ میں چونکہ صرف بقصدتلاوت کی ممانعت مصرح ہے ،لہذا مفہوم مخالف کی بناء پر،علمی استدلال کے لیے پڑھنے کی گنجائش معلوم ہوتی ہے،لیکن احتیاط اسی میں ہے کہ بلاضرورت اس سے بھی احتیاط کرے۔ تاہم دوسرے اہل علم سے بھی معلوم کر لیا جائے۔

حوالہ جات

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 172)
(و) يحرم به (تلاوة القرآن) ولو دون آية على المختار (بقصده) فلو قصد الدعاء أو الثناء أو افتتاح أمر أو التعليم ولقن كلمة كلمةحل في الأصح،
 (قوله: فلو قصد الدعاء) قال في العيون لأبي الليث: قرأ الفاتحة على وجه الدعاء أو شيئا من الآيات التي فيها معنى الدعاء ولم يرد القراءة لا بأس به. وفي الغاية: أنه المختار واختاره الحلواني، لكن قال الهندواني: لا أفتي به وإن روي عن الإمام واستظهره في البحر تبعا للحلية في نحو الفاتحة؛ لأنه لم يزل قرآنا لفظا ومعنى معجزا متحدى به، بخلاف نحو - الحمد لله - ونازعه في النهر بأن كونه قرآنا في الأصل لا يمنع من إخراجه عن القرآنية بالقصد، نعم ظاهر التقييد بالآيات التي فيها معنى الدعاء يفهم أن ما ليس كذلك كسورة أبي لهب لا يؤثر فيها قصد غير القرآنية، لكن لم أر التصريح به في كلامهم. اهـ.

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۰جمادی الاولی ۱۴۴۲ھ

n

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔