021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
واقف کااپنے مقرر کردہ متولی کو معزول کرنا
78138وقف کے مسائلمسجد کے احکام و مسائل

سوال

میں نےمسجدکےلئےایک پلاٹ وقف کیاتھا،اس کی حفاظت ونگرانی کےلئےایک حافظ کورکھا،اس حافظ نےچندہ وغیرہ کرکےمسجدتعمیرکی،بعدمیں حافظ صاحب سےجماعت کےاختلافات ہوئے،اب واقف نےیہ فیصلہ کیاہے کہ اس کوہٹاکردوسراامام رکھناہے،اب پہلاحافظ کہتاہےکہ میں نےجوخرچہ کیا،چندہ کرکے7/8لاکھ روپےسےمسجدتعمیر کی،اب وہ مجھےواپس کردو،پھرمیں چلاجاؤں گا،ورنہ یہاں سےمیں نہیں جاؤں گا۔آپ رہنمائی فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگرحافظ صاحب  سےاختلافات کی وجہ یہ ہوکہ وہ وقف میں ناجائز تصرف کا مرتکب ہواہے یا اس نےمنصب کا غلط استعمال کیا ہےیا منصبی فرائض میں واضح کوتاہی کا مرتکب ہواہےاوران تمام صورتوں میں معافی تلافی پربھی تیار نہیں تو ایسے متولی کو معزول کرنا جائز، بلکہ واجب ہے،البتہ ذاتی اختلافات کی وجہ سے معزول کرناجائز نہیں۔

 حافظ صاحب کا یہ کہنا درست نہیں کہ" مجھے میرا جمع کردہ چندہ واپس دو تو تب میں جاؤں گا۔" اس لیے کہ چندہ دینے والوں نے مسجد کے لیےچندہ دیا ہے، اس میں حافظ صاحب کا ذاتی کوئی حق نہیں۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 380)
(وينزع) وجوبا بزازية (لو) الواقف درر فغيره بالأولى (غير مأمون) أو عاجزا أو ظهر به فسق كشرب خمر ونحوه فتح،
 (قوله: وينزع وجوبا) مقتضاه إثم القاضي بتركه والإثم بتولية الخائن ولا شك فيه بحر. لكن ذكر في البحر أيضا عن الخصاف أن له عزله أو إدخال غيره معه، وقد يجاب بأن المقصود رفع ضرره عن الوقف، فإذا ارتفع بضم آخر إليه حصل المقصود قال في البحر: قدمنا أنه لا يعزله القاضي بمجرد الطعن في أمانته بل بخيانة ظاهرة ببينة، وأنه إذا أخرجه وتاب وأناب أعاده، وأن امتناعه من التعمير خيانة، وكذا لو باع الوقف أو بعضه أو تصرف تصرفا جائزا عالما به اهـ وقوله: لا يعزله القاضي بمجرد الطعن إلخ سيذكره الشارح في الفروع ويأتي الكلام قريبا على حكم عزل القاضي بلا حجة وسيأتي في الفصل قبيل قوله باع دارا حكم عزل الواقف للناظر. مطلب فيما يعزل به الناظر
 [تنبيه] إذا كان ناظرا على أوقاف متعددة وظهرت خيانته في بعضها أفتى المفتي أبو السعود بأنه يعزل من الكل.

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۳ربیع الثانی۱۴۴۴ھوق

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب