021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نماز جنازہ کی تکبیرات میں رفع یدین میں شافعی امام کی پیروی کرنا
78160جنازے کےمسائلجنازے کے متفرق مسائل

سوال

نماز جنازہ میں ہر تکبیر کے ساتھ ہاتھ اٹھانا کیسا ہے؟اور یہ کہ کسی ایک امام کے پیروکار کسی دوسرے امام کے طریقے کے مطابق پڑھ سکتا ہے،ہاتھ باندھ کر یا ہر تکبیر میں ہاتھ اٹھا کر، رہنمائی فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

نماز جنازہ میں ہرتکبیر پر ہاتھ اٹھانا حنفیہ کے راجح قول کےمطابق صحیح نہیں،اس لیےحنفیہ کےلیے درست نہیں کہ وہ باقی تکبیرات میں ہاتھ اٹھائیں، البتہ اگر امام دوسرے مذہب کا ہو تو اس کی اقتداء ومتابعت میں رفع یدین کرنا مستحب ہے اور ترک بھی جائز ہے۔ 

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 173)
أقول: يؤخذ منه أن الحنفي إذا اقتدى بشافعي في صلاة الجنازة يرفع يديه لأنه مجتهد فيه فهو غير منسوخ لأنه قد قال به أئمة بلخ من الحنفية وسيأتي تمامه في الجنائز وقدمناه في أواخر بحث واجبات الصلاة
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 212)
(يرفع يديه في الأولى فقط) وقال أئمة بلخ في كلها
 (قوله: وقال أئمة بلخ في كلها) وهو قول الأئمة الثلاثة ورواية عن أبي حنيفة كما في شرح درر البحار، والأول ظاهر الرواية كما في البحر. وفي حاشيته للرملي: ربما يستفاد منه أن الحنفي إذا اقتدى بالشافعي فالأولى متابعته في الرفع ولم أره. اهـ.
أقول: ولم يقل يجب لأن المتابعة إنما تجب في الواجب أو الفرض، وهذا الرفع غير واجب عند الشافعي۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۴ربیع الاول۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب