021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
حکومت سے قرض لینے کا حکم
75538جائز و ناجائزامور کا بیانبچوں وغیرہ کے نام رکھنے سے متعلق مسائل

سوال

میرا ایک دوست ہے  جو   حکومت سے  ہاؤسنگ   فائنانس   لون لینا چاہتا  ہے ،  اس  کا طریقہ یہ ہے کہ   حکومت اس کو ڈائریکٹ  قرض نہیں دے گی ، بلکہ اس لون کے عوض   جتنا پلاٹ خریدا   جاسکتا ہے حکومت  کسی پراپر ٹی  دیلر سے خرید کر  میرے  دوست کےحوالے کریگی ، پھر حکومت اس لون پر    کمیشن فکس کرکے   میرے  دوست سے اقساط  کی صورت میں  واپس لے گی ،  تو  کیا  اس طریقے  سے لون لینا میرے دوست کے لئے جائز  ہوگا  یا نہیں ؟میرا ایک دوست ہے  جو   حکومت سے  ہاؤسنگ   فائنانس   لون لینا چاہتا  ہے ،  اس  کا طریقہ یہ ہے کہ   حکومت اس کو ڈائریکٹ  قرض نہیں دے گی ، بلکہ اس لون کے عوض   جتنا پلاٹ خریدا   جاسکتا ہے حکومت  کسی پراپر ٹی  دیلر سے خرید کر  میرے  دوست کےحوالے کریگی ، پھر حکومت اس لون پر    کمیشن فکس کرکے   میرے  دوست سے اقساط  کی صورت میں  واپس لے گی ،  تو  کیا  اس طریقے  سے لون لینا میرے دوست کے لئے جائز  ہوگا  یا نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

قرض لیناجائز  ہونے کی  بنیادی  شرط یہ ہے کہ   قرض کی واپسی  میں اصل مقدار  سے زیادہ  واپس کرنے  کی شرط نہ ہو ورنہ  معاملہ  سود میں داخل ہوکر  حرام ہوجاتا ہے ۔ اگر  براہ  راست  قرض کی بجائےبیع  مرابحہ  کی  صورت  اختیار  کی جائے   جیسا سوال کی  تحریر  سے اندازہ  ہورہا ہے  تو ایسی  صورت میں معاملہ کرتے وقت  مرابحہ کے    جائز ہونے کی تمام  شرائط کو ملحوظ رکھ کر  معاملہ کیاجائے  تو سود سے  بچا جاسکتا  ہے ۔

صورت مسئولہ میں  اگر حکومتی  نمایندہ  خود  پلاٹ  خرید کر  اپنے  قبضے میں  لے ،اس کے بعد متعین نفع رکھ کر  خریدار کو  قسطوں پر فروخت کرے ، اور  قسطوں کی ادائیگی میں کوئی   خلاف  شرع شرط نہ رکھی جائے تو   یہ معاملہ جائز ہوجائے گا ۔

لہذا  مذکورہ معاملہ  کی  تمام  شرائط  معاہدہ نامہ  کی  کاپی  منسلک کرکے   دوبارہ  سوال  کیا جائے  تاکہ  اس معاملہ کی  تمام پہلوپر  غور کرکے ایک  متعین  جواب  دیا جاسکے ۔  

حوالہ جات
...

احسان اللہ شائق عفا اللہ عنہ    

       دارالافتاء جامعة الرشید    کراچی

١۹ جمادی الثانیہ  ١۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احسان اللہ شائق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب