021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
وعظ وتقریر پر اجرت لینے کاحکم
53139.7جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

علماء کرام کا تقاریر، وعظ پر اجرت لینا کیسا ہے ۔ اگر جائز ہے تو کس حد تک؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

وعظ وتقر یر دین کی تبلیغ ہے ،یہ بلا معاوضہ ہونی چاہئے، تاہم اگر کسی نے اپنے آپ کو اس مقصد کیلئے فارغ کیا ہو ا ہے کہ جو بھی بلا ئے اس کے ہاں جاکر وعظ کہتا ہے ،تو ایسے شخص کیلئے وعظ پر معاوضہ لینا جائز ہے ۔
حوالہ جات
﴿ھکذا فی احسن الفتاوی ج ۷ص۳۰۰ ﴾ واللہ سبحانہ تعالی اعلم
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احسان اللہ شائق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / مفتی محمد صاحب