021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
غسل جنابت سے پہلے بسم اللہ پڑھنا
55110 .2پاکی کے مسائلغسل واجب کرنے والی چیزوں، فرائض اور ،سنتوں کا بیان

سوال

کیاغسل جنابت شروع کرنےسے پہلے بسم اللہ الرحمان الرحیم پڑھنالازمی ہے ؟حالانکہ اس وقت توبندہ حالت جنابت میں ہوتاہے توکیاحالت جنابت میں بسم اللہ الرحمان الرحیم پڑھناجائزہے زبان سے ؟مختصریہ کہ اگرکوئی بسم اللہ الرحمان الرحیم پڑھے بغیرغسل جنابت شروع کرے توکیاٖغسل ہوجائے گا؟ o

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

غسل سے بسم اللہ پڑھناسنت ہے ،البتہ بسم اللہ غسل خانے میں داخل ہونے سے پہلے پڑھنابہترہے ،غسل جنابت کابھی یہی حکم ہے کیونکہ اس طرح غسل کے آغازمیں بسم اللہ پڑھنے سے جنات وشیاطین وغیرہ سے حفاظت ہوجاتی ہے ،لیکن یہ غسل کی صحت کے لئے شرط نہیں، لہذااگرنہ پڑھے توبھی غسل ہوجائے گا۔
حوالہ جات
"رد المحتار" 1 / 444: وسننه ) كسنن الوضوء سوى الترتيب .وآدابه كآدابه. مطلب سنن الغسل)قوله : وسننه ) أفاد أنه لا واجب له ط . وأما المضمضة والاستنشاق فهما بمعنى الفرض ؛ لأنه يفوت الجواز بفوتهما ، فالمراد بالواجب أدنى نوعيه كما قدمناه في الوضوء . ( قوله : كسنن الوضوء ) أي من البداءة بالنية والتسمية والسواك والتخليل والدلك والولاء ۔إلخ۔
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب