021-36880325,0321-2560445

5

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
حرمت مصاہرت کے علم کے باوجود نکاح کا حکم
71776نکاح کا بیانحرمت مصاہرت کے احکام

سوال

کسی حنفی نے فقہ حنفی کا فتوی معلوم ہونے کے باوجود ایسا نکاح کر لیا تو اس نکاح کا کیا حکم ہے؟

o

ایسا نکاح باطل ہے،(فتاوی دارلعلوم دیوبند: ج۷،ص۲۲۶)اور ایسا شخص سخت گناہ گار ہے اور حکومت پر لازم ہے کہ اول تو اسے منع کرے، باز نہ آئے تو اسے سخت سزا دےسکتی ہے، نیز عام مسلمانوں پر ایسے شخص سے تعلق ختم کرنا بھی ضروری ہےاورایسا نکاح اگرچہ شرعا معتبر نہیں،بلکہ باطل ہے،لیکن نکاح باطل کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی اولاد کے ثبوت نسب کے بارے میں اختلاف روایات ہے،احوط یہ ہے کہ نسب ثابت ہوگا۔(فتاوی دارالعلوم دیوبند:ج۱۱ ص۳۳)

حوالہ جات

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 413)
وما ذاك إلا لكون النسب مما يحتال لإثباته بما أمكن ولو توهما عملا بنص «الولد للفراش» ۔۔۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 547)
والنسب يحتال لإثباته مهما أمكن۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

 ۲رجب۱۴۴۲ھ

n

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔