ایک دفعہ دیکھاکہ آنکھ ہی میں آنکھ کے کونے میں جمی ہوئی سوکھی پیپ ہے ،اوراس حالت میں وضوء کرکے نماز بھی پڑھی توکیاحکم ہے ؟
o
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
جب تک پیپ زخم سے بہہ کرجسم تک نہ آجائے اس وقت تک وہ نجس نہیں اوراس کے نکلنے سے وضوبھی نہیں ٹوٹے گا،جب پیپ جسم سے باہرنکل جائے تووضوٹوٹ جائے گا،صورت مسئولہ میں نمازہوگئی دوبارہ لوٹانے کی ضرورت نہیں ۔
حوالہ جات
"الهداية " 1 / 17:
الخروج إنما يتحقق بالسيلان إلى موضع يلحقه حكم التطهير۔
"الهداية" 1 / 17:
ثم ما لا يكون حدثا لا يكون نجسا۔