سوال: قرآن پاک کی تلاوت کے لئے صرف استنجاء کافی ہے یااستنجاء اوروضو دونوں ضروری ہیں ؟
مہربانی کرکے ان مسائل کاحل پیش کریں میں بڑی الجھن میں ہوں
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگراستنجاء کی حاجت ہوتواستنجاءکرلیاجائے اورصرف تلاوت کے لئے وضوء بھی ضروری نہیں بغیروضوکے زبانی بھی تلاوت کی جاسکتی ہے ،البتہ بغیروضوقرآن کوہاتھ لگاناجائزنہیں، اس کے لئے وضوء ضروری ہے،لیکن اگرکسی کپڑے یاٖغلاف کے ساتھ پکڑکرتلاوت کرے توجائزہے ۔